دینِ حق کے سیاسی اور معاشی غلبے کے لیے مکی عہدِ نبویؐ کے طرزِ تربیت کی ناگزیریت

Description

دینِ حق کے سیاسی اور معاشی غلبے کے لیے
مکی عہدِ نبویؐ کے طرزِ تربیت کی ناگزیریت
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 12؍ شوّال المکرّم 1446ھ / 11؍ اپریل 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
”أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَاللّٰهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ۔ (13 – الرّعد: 41)
ترجمہ: ”کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں اور اللہ حکم کرتا ہے، کوئی اس کے حکم کو ہٹا نہیں سکتا اور وہ جلد حساب لینے والا ہے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ انبیا علیہم الصلوٰۃ والسلام کی بعثت اور غلبۂ دین کے لیے سیاسی اور معاشی قوت کی ضرورت
✔️ بنی اسرائیل‘ سیاسی طاقت کے ذریعے جالوت کی غلامی سے نکلے اور حکومت قائم کی
✔️ بنی اسرائیل کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ کا طائرانہ جائزہ اور حضرت طالوتؑ کی حکومت کا قیام
✔️ معاشی قوت‘ کثرت مال کو نہیں بلکہ اس کو خرچ کرنے کی درست حکمتِ عملی کو کہتے ہیں
✔️ انبیائے بنی اسرائیلؑ کی سیاسی طاقت کی نمو اور حکومتوں کے قیام کی حکمتِ عملی
✔️ حضور اکرمؐ کی ابو جہل کے نظام کے خلاف جدوجہد اور سیاسی قوت حاصل کرنے کی حکمتِ عملی
✔️ خلافتِ باطنہ اور خلافتِ ظاہرہ‘ حضرت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے افکار کی روشنی میں
✔️ خلافتِ باطنہ میں تین بنیادی اصول؛ توحید فی العبادت،تاریخ سے سبق اور آخرت میں انجام کار
✔️ تعظیم اور عبادت کا حقیقی مفہوم اور ان دونوں کا بنیادی فرق
✔️ مشرکینِ مکہ کے اعمال کے نتائج کہ ان کی اطراف سے حکومت سمٹ کر محدود ہورہی ہے
✔️ مکی زندگی میں خلافتِ باطنہ کی ہیئت اور حکومتِ باطنہ کی سیاسی طاقت کا اظہار
✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کے اصول پر جماعت کی تیاری کے رہنما اصول
✔️ مشکوٰۃِ نبوت سے جماعتِ صحابہؓ کی تربیت میں شریعت، طریقت اور سیاست کا لحاظ
✔️ خلفائے راشدینؓ کا طرزِ سیاست اور شریعت، طریقت اور سیاست کی اہمیت
✔️ ہندوستان میں علمائے حق کے ہاں مکی زندگی اور خلافتِ باطنہ کے طرزِتربیت کی اہمیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Apr 14, 2025