دینِ حق کے خلاف مذہبی طبقہ کے مفاد پرست کردار کا عہدِ نبویؐ کی روشنی میں جائزہ

Description

دینِ حق کے خلاف مذہبی طبقہ کے مفاد پرست کردار کا عہدِ نبویؐ کی روشنی میں جائزہ
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 22؍ شعبان المعظّم 1446ھ / 21؍ فروری 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ يُدْعَوْنَ إِلٰى كِتَابِ اللّٰهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ وَهُمْ مُعْرِضُونَ، ذٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَاتٍ وَغَرَّهُمْ فِي دِينِهِمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ، فَكَيْفَ إِذَا جَمَعْنَاهُمْ لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ۔ (3 – آلِ عمران: 23 تا 25)
ترجمہ: ”کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں ایک حصہ کتاب کا ملا، وہ اللہ کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں، تاکہ وہ کتاب ان میں فیصلہ کرے، پھر ایک فرقہ ان میں سے پِھر جاتا ہے ایسے حال میں کہ وہ منہ پھیرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ اس لیے ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ہرگز آگ نہیں لگے گی مگر چند دن گنتی کے، اور ان کی بنائی ہوئی باتوں نے انہیں دین میں دھوکہ دیا ہوا ہے۔ پھر ان کا کیا ہو گا جب ہم انہیں ایک دن جمع کریں گے جس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں اور ہر کسی کو اپنی کمائی کا اجر پورا دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
1:23 انبیا علیہم السلام کی بعثت اور دینِ اسلام کا منشا‘ انسانیت کی مستقل اور دیرپا ترقی ہے
6:42 دینِ حنیف کے بنیادی و اَساسی اصولوں پر انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد
7:27 ملّتِ حنیفیہ میں انسانیت کے بنیادی سماجی حقوق کا تحفظ اور باقاعدہ نظام ہے
10:57 اصل و حقیقی دین میں امتدادِ زمانہ کے ساتھ ساتھ تحریف کیوں اور کیسے ہوتی ہے؟
13:35 قرآنِ حکیم میں اَحبارو رُہبان کے علم و فکر اور عمل میں تضاد کی وجہ سے تنقید
15:45 خطبے کی مرکزی آیت کا شانِ نزول، واقعاتی پسِ منظر اور مختصر تفسیری خلاصہ
23:28 یہودیوں کے عالم عبداللہ بن سوریا کا رجم بارے تورات کی آیت میں اِخفاء
27:02 یہود ونصاریٰ کی تحریف بارے قرآنِ حکیم کا جامع اور حقیقت پسندانہ تجزیہ
28:36 اصولِ کلیہ کی روشنی میں مسلمانوں کے یہود ونصاریٰ سے مماثل رویوں کا انجام
29:30 مسخ شدہ مذہب کے حامل مذہبی طبقوں کی فتویٰ بازی کا تاریخی تناظر میں ایک جائزہ
33:40 ورقہ بن نوفل کا ہمیشہ سے حق کے خلاف سازش کے حربے کا ذکر
36:23 دینِ حق کے حقیقی نمائندوں کے خلاف جھوٹے فتوؤں اور پروپیگنڈوں کا انجام
38:34 عرب امارات کے ایک نمائشی میلے میں غزہ میں استعمال ہونے والے اسلحے کی نمائش
41:10 سرمایہ داری نظام کی چھتری تلے مذہبی طبقوں کا اسلام کے استعمال کا دھندہ
42:19 سیاست کے آمرانہ استعمال اور سرمایہ داری نظام کے لیے اسلام کا استعمال
49:08 دینِ اسلام کے اَساسی اصولوں کی روشنی میں معاشرتی اور سماجی اُمور کے جائزے کی ضرورت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Feb 24, 2025