عادلانہ قومی نظم و نسق کے قیام کے لیے بامعنٰی مشاورت پر مبنی اجتماعیت کی تشکیل کے دینی تقاضے

Description

عادلانہ قومی نظم و نسق کے قیام کے لیے
بامعنٰی مشاورت پر مبنی اجتماعیت کی تشکیل کے دینی تقاضے
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 24؍ جمادی الاخرٰی 1446ھ / 27؍ دسمبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ وَإِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ۔ (-58 المجادله: 11)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! جب تمہیں مجلسوں میں کھل کر بیٹھنے کو کہا جائے تو کھل کر بیٹھو۔ اللہ تمہیں فراخی دے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ۔ تم میں سے اللہ ایمان داروں کے اور ان کے جنہیں علم دیا گیا ہے، درجے بلند کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
إِنَّ اللّٰهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ۔ (صحیح مسلم، حدیث: 1897)
ترجمہ: ”اللہ تعالیٰ اس کتاب (قرآن) کے ذریعے بہت سے لوگوں کو اونچا کردیتا ہے اور بہتوں کو اس کے ذریعے سے نیچا گراتا ہے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
1:52 قرآن حکیم کا اعجاز، اس کے حقیقی اہداف اور نزول کے بنیادی مقاصد
2:38 انسانیت کے لیے اقوام کی اہمیت اور قوموں کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
3:34 اقوام کی ترقی و عروج میں کتابِ مقدس قرآن حکیم کا انقلابی کردار
5:08 اقوام کی تشکیل کے رہنما اُصولوں کو قرآن حکیم نے واضح کیا ہے
9:12 قوم کی صورت گری کے لیے ایک حزب (قومی جماعت) کے وجود کی ناگزیریت
10:14 جماعت میں درجہ بہ درجہ اجتماعیت اور نظم و نسق قائم کرنے کی ضرورت و اہمیت
11:14 آں حضرت ﷺ کے ہاں اپنی مجالس میں وسعت کا اظہار
14:27 مشاورت کے بنیادی اور اَساسی قرآنی اُصول کی رہنمائی اور اس کی ضرورت و اہمیت
17:37خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر اور واقعات اور مختصر تفسیری خلاصہ
22:36 قوموں کے بلند مقام اور رفعت کے لیے از بس اور ضروری قرآنی اقدامات
30:41 عہدِ نبویؐ میں قاری الکتاب کا حقیقی مفہوم اور عصرِ حاضر کی غلط فہمی کا ازالہ
36:18 عہدِ فاروقی میں قائم مقام گورنر مکہ کی صلاحیت و استعداد اور شخصی خوبیاں
40:17 سیاسی لیڈر شپ اور حکمران قیادت کا قرآنی علوم و معارف کا ماہر ہونا ضروری
40:50 ریاست میں وراثت اور قومی وسائل کے منصفانہ تقسیم کی ضرورت و اہمیت
43:07 ریاست میں بامعنی آزادانہ عادلانہ نظام کی ضرورت و اہمیت
44:26 قومی ریاست کی اتھارٹی کمزور طبقوں کی نمائندہ ہوتی اور ان کے حقوق کی محافظ ہوتی ہے
49:07 حضرت عمر فاروقؓ کے سیاسی، انتظامی تجربات اور اجتماعی نظام کا قیام
50:52 حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کے درمیان اہم امور پر مشاورت
51:51 عہدِ نبویؐ و خلافت راشدہ میں باصلاحیت کم عمر وجونیئر سے کام لینے کی حکمتِ عملی
57:02 قرآن حکیم سے سیاسی و معاشی اصولوں کی رہنمائی اور بامعنی مشاورت کی ضرورت و اہمیت
58:03 مسلمانوں کے اجتماعی زوال کے بنیادی اسباب اور اس سے نکلنے کی قرآنی حکمتِ عملی
1:07:32 قرآنی ضروری مشاورتی اُصولوں کی یاد دہانی اور نبوی حکمت کی اہمیت
1:10:38 سیاسی لیڈر شپ کی اہم خصوصیت؛ انسانی نسلوں کی جانی حفاظت اور اپنے وطن کی حفاظت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Dec 29, 2024