قصۂ نوح علیہ السلام کے تناظر میں انبیا علیہم السلام کی جامع دعوتِ دین اور محنت کشوں کی توہین پر مبنی سرکش مقتدرہ کے ردِعمل اور اس کے نتائج کا جائزہ
خُطبۂ جمعۃ المبارک حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 19؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 22؍ نومبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی: وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌo أَنْ لَا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ o فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا نَرَاكَ إِلَّا بَشَرًا مِثْلَنَا وَمَا نَرَاكَ اتَّبَعَكَ إِلَّا الَّذِينَ هُمْ أَرَاذِلُنَا بَادِيَ الرَّأْيِ وَمَا نَرَى لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ بَلْ نَظُنُّكُمْ كَاذِبِينَ o (-11 هود: 25 تا 27)
ترجمہ: ”اور ہم نے نوح (علیه السلام) کو اس کی قوم کی طرف بھیجا، بے شک میں تمہیں صاف ڈرانے والا ہوں، کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو! بے شک میں تم پر دردناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ پھر اس کی قوم کے جو کافر سردار تھے، وہ بولے: ہمیں تو تم ہم جیسے ہی ایک آدمی نظر آتے ہو، اور ہمیں تو تمہارے پیرو وہی نظر آتے ہیں جو ہم میں سے رذیل ہیں، وہ بھی سرسری نظر سے، اور ہم تم میں اپنے سے کوئی فضیلت بھی نہیں پاتے، بلکہ تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔👇
0:00 آغاز
1:54 انبیا علیہم السلام‘ انسانی اجتماعیت کو درست خطوط پر استوار اور قائم رکھنے کے لیے آتے ہیں
5:05 گزشتہ جمعتہ المبارک کے خطبے پر طائرانہ نظر اور آج کے خطبے کے ساتھ ربط
8:41 انبیا علیہم السلام کی ارتفاقات اور اقترابات کے حوالے سے درجہ بدرجہ جدوجہد
9:58 مادی ماحول، غذاؤں اور خوراک کے‘ طبیعتوں پر اثرات و نتائج
14:08 حضرت نوح علیہم السلام کی اِرتفاقات اور اِقترابات کے حوالے سے محنت کے اثرات و نتائج
16:56 ماحول کی خرابی کے باعث‘ انسانی طبائع کے حیوانی اور مَلَکیّت کے تقاضوں میں عدمِ توازن
20:56 ظالم با اختیار طبقوں کے اَعمال کے انسانیت کے خلاف جرائم کی ہولناک سزا
25:14 حضرت ادریس علیہ السلام کے دور کے فنون سے وابستہ طبقوں کے لیے حضرت نوح علیہ السلام کا کردار
28:02 قرآنی اصطلاح ’’الْمَلَأ‘‘ (سردار) کا معنی و مفہوم اور اس کے کردار کے اثرات و نتائج
34:04 قومِ نوح کا حضرت نوح علیہ السلام پر اعتراض اور ان کا مذاق و استہزا اُڑانے کی کوشش
35:37 بے اعتدال حیوانیت کے حامل طبقوں کے دل و دماغ کی حالت و کیفیت اور رویے
37:39 قرآنی اصطلاح ’’أَرَاذِل‘‘ کا لغوی و اصطلاحی معنی و مفہوم اور اس کی مختصر تشریح
41:43 ظالم سرداروں کی قوم نوح کے عام عوام اور نچلے طبقوں کے بارے میں حقیرانہ رائے
44:41 معاشرے کے ظالم طبقے کا اپنے مفادات پر مبنی اپنی رائے کو منوانے کے لیے اصرار کا رویہ
47:37 معاشرے میں کاسب (مزدور) طبقوں کی معاشرتی ترقی میں ضرورت و اہمیت
50:54 پاکستان کے سرمایہ دارانہ نظام میں عوام دشمن طبقوں کے کردار کا تحلیل و تجزیہ
52:50 حضرت نوح علیہ السلام کی اپنی قوم کے ظالمانہ کردار اور جرائم پیشہ طبقوں کو تنبیہ
58:17 قوموں پر عذابوں کی شکلوں کے حوالے سے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا نقطۂ نظر
1:02:04 قوم نوح پر عذابِ الٰہی کا وقت اور حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی تیار کرنے کا حکم
1:04:02 قومِ نوح پر عذاب الٰہی کے وقت‘ ارتفاقات کی ترقی کے حامل طبقوں کو محفوظ کرلیا گیا
1:05:56 معاشرتی و سماجی ترقی میں محنت کش طبقوں کی ضرورت و اہمیت اور ترقیاتی کردار
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا