خطبہ جمعہ | مجرمانہ سیاست کاری کا کردار اور قانونِ الٰہی | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

سماجی زوال میں مکر و فریب کی مجرمانہ سیاست کاری کا کردار اور قانونِ الٰہی، دعوتِ فکر
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 28؍ ربیع الثانی 1446ھ / یکم؍ نومبر 2024ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*
*آیتِ قرآنی:*
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكَابِرَ مُجْرِمِيهَا لِيَمْكُرُوا فِيهَا وَمَا يَمْكُرُونَ إِلَّا بِأَنْفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ۔ (-6 الانعام: 123)
*ترجمہ:* ”اور اسی طرح ہر بستی میں ہم نے گناہگاروں کے سردار بنا دیے ہیں، تاکہ وہاں اپنے مکر و فریب کا جال پھیلائیں، حالانکہ وہ اپنے فریب کے جال میں آپ پھنستے ہیں، مگر وہ سمجھتے نہیں“۔
*حدیثِ نبوی ﷺ:*
”‌مَنْ ‌غَشَّنَا ‌فَلَيْسَ ‌مِنَّا وَالْمَكْرُ ‌وَالخُدْعُ في النّار“۔ (معجم صغير للطبراني، حدیث: 538، نیز التدوين في أخبار قزوين للرّافعي)
*ترجمہ:* ”جو شخص کھوٹ ملا مال دے، وہ ہم سے نہیں ہے، اور مکر اور دھوکہ جہنم میں ہوگا۔“
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز
1:36 انسانی معاشروں کے عروج وزوال کے اسباب؛ قرانی تعلیمات کے تناظر میں
3:44 نیکی اور بُرائی کے ظاہری اور باطنی تناظر کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت
5:38 بُرائی کے ظاہری اور باطنی دونوں دائروں کو ترک کرنے کی ضرورت
8:01 نفسِ ناطقہ جسم و روح اور جملہ جوارح کو اطاعت اللہ والرسول میں دینا
10:54 جوارح، خیال اور قوتِ واہمہ کے درمیان تعلق اور عمل و نتائج تک کا سفر
13:15 شریعتِ محمدیہ ﷺ کے احکام و مسائل، ارتفاقات و عبادات میں زمانے کا لحاظ
16:29 عبادات اور تعلق مع اللہ میں خیال اور توجہ کی ضرورت و اہمیت
18:38 رسول اللہ ﷺ کی دعوت اور مکے کے فاسد نظام کے محافظ طبقوں کا کردار
23:52 مکے کے فاسد نظام اور عصری سرمایہ دارانہ نظام کی کارروائیوں میں مماثلت
28:14 دارالندوہ کی مشاورت میں اہلِ مکہ کو شیطانی مشورے اور آں حضرت ﷺ کے خلاف منصوبہ بندی
31:51 اہلِ مکہ کے مجرموں کی قانون سازی اور کردار کے ظاہرو باطن میں فرق
مکر اور جرم کے اثرات و نتائج؛ زمانے اور جغرافیے کے دائرے سے ما وراء ہوتے ہیں
34:43 حضرت سفیان ثوریؒ کے نزدیک مکاری اور خالص عمل کے درمیان جوہری فرق
36:29 انسانیتِ عامہ کی ناموسِ کلیہ (بنیادی انسانی اقدار) اور شرائع کے درمیان اہم تعلق
39:05 اَخلاقِ اربعہ کے عملی اظہارات اور مظاہر‘ زمانے کے تقاضوں کے مطابق نمودار ہوتے ہیں
40:08 مفاد پر ست طبقوں کا مکر وفریب اور آئین و قانون کے نام پر فراڈ
54:46 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ہاں حروفِ تہجی کے معانی و مفاہیم کا خلاصہ
57:41 درست کام کرنے والے اور مکرو فریب کرنے والے فرد کی نفسیات کا محاکمہ
59:33 مکروفریب کے حامل طبقات کے مقابلے میں تدبیرِ الٰہی کا قانون
1:00:32 کسی کی تباہی اور تکلیف پہنچانے کا قانون دراصل قانون ساز طبقے کے گلے کا طوق
1:06:41 مکروفریب کا پردہ چاک کرنے والے علمائے ربانیین کا بے لاگ کردار
1:09:56 ہر دور میں مکروفریب کے پردے چاک کروانے والے موجود رہیں گے!

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*

Playlists
Khutbat
Created At
Nov 03, 2024