معاشروں کی زوال پذیری میں مفاد پرست اشرافیہ کا ہلاکت خیز کردار؛ اثرات و نتائج پر دعوتِ فکر

Description

معاشروں کی زوال پذیری میں
*مفاد پرست اشرافیہ کا ہلاکت خیز کردار؛ اثرات و نتائج پر دعوتِ فکر*
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 21؍ ربیع الثانی 1446ھ / 25؍ اکتوبر 2024
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*

*آیاتِ قرآنی:*
مَنِ اهْتَدٰى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرٰى وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا، وَإِذَا أَرَدْنَا أَنْ نُهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَاهَا تَدْمِيرًا۔ (-17 الاسراء: 16-15)
*ترجمہ:* ”جو سیدھے راستے پر چلا تو اپنے ہی لیے چلا، اور جو بھٹک گیا تو بھٹکنے کا نقصان بھی وہی اُٹھائے گا، اور کوئی بوجھ اُٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور ہم سزا نہیں دیتے جب تک کسی رسول کو نہیں بھیج لیتے۔ اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے دولت مندوں کو کوئی حکم دیتے ہیں، پھر وہ وہاں نافرمانی کرتے ہیں تب ان پر حجت تمام ہو جاتی ہے اور ہم اسے برباد کر دیتے ہیں“۔

*حدیثِ نبوی ﷺ:*
سُئِل النّبيُّ ﷺ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ ! أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ، قَالَ ﷺ: ”نَعَمْ ! إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 3346)
*ترجمہ:* نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا: کیا ہم اس کے باوجود ہلاک اور تباہ و برباد ہو جائیں گے جبکہ ہم میں نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ: ”ہاں ! جب فسق و فجور بڑھ جائے گا (تو یقیناً بربادی ہو گی)“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز
1:33 قران حکیم؛ رہنمائی کی ایک جامع کتاب، جس کے ضابطے ہر عہد اور ہر خطے کے لیے ہیں
3:16 کسی بھی معاملے میں مثبت اور منفی پہلو کا لحاظ رکھنا ضروری ہے
5:02 دنیا میں انسانی نفس‘ اللہ تعالیٰ کی ایک حیرت انگیز تخلیق ہے
7:16 انسان دنیا میں جو اعمال کرتا ہے، جنت انھیں اَخلاق اور اَعمال کے نتائج ہیں
14:20 مجرم معاشروں کا وطیرہ؛ اپنے جرم کے بدلے پیسے یا دوسرا کوئی فرد دے دیا جاتا ہے
18:05 قیامت والے دن اللہ تعالیٰ کا ضابطۂ عدل کہ کوئی کسی کا بوجھ نہ اٹھائے گا
19:13 قیامت والے اللہ تعالیٰ کی شانِ منصفی اوربندوں پر ذاتِ الٰہی کا خوف
22:41 مترف کا قرآنی معنی و مفہوم، اس کا کردار اور اس کے نتائج و اثرات
بِر و اِثم کے ابدی قوانین ہر زمانے اور ہر علاقے کے لیے ہمیشہ ایک رہے ہیں
35:33 ’’فاسق‘‘ کا معنی و مفہوم، اس کا کردار اور اس کے اثرات و نتائج
38:03 ’’فسق‘‘ کے عملی اثرات کا وسیع دائرہ اور اس کے اثرات و نتائج
39:43 ’’مترف‘‘ کے معنی و مفہوم کے تناظر میں اس کا وسیع تر کرداری دائرہ
40:43 ’’راعی‘‘ کا معنی و مفہوم، اس کی ذمہ داریاں، رعیت اور اس کا دائرۂ کار
43:42 سیاسی لیڈروں، حکمرانوں (راعی) کا مفاد پرستانہ کردار اور اس کے بھیانک نتائج
45:46 معاشروں پر اجتماعی تباہی و بربادی کب اور کیوں آتی ہے؟اسباب و محرکات
56:52 آئین کی نوعیت، اس کی اہمیت اور ترقی یافتہ اقوام کے آئین اور اجتماعی قومی رویہ
58:13 ہمارے آئین کا باب، جس میں صرف نصیحتوں کا اندراج اور سفارشات لکھی جاتی ہیں
1:00:36 26 ویں آئینی ترمیم، اس کا فسق اور اس کے اثرات و نتائج

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*

Playlists
Khutbat
Created At
Oct 28, 2024