*رسول اللہ ﷺ کا منصبِ ’’اِنذار‘‘ اور اس تناظر میں*
*مفاد پرست نااہل ملکی قیادت کے کردار کے جائزہ کی دعوتِ فکر*
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 15؍ ربیع الأوّل 1446ھ / 20؍ ستمبر 2024ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*
*آیاتِ قرآنی:*
*1.* وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَo نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُo عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَo (26 – الشُّعَراء: 192 تا 194)
*ترجمہ:* ” اور یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے، اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے، تیرے دل پر، تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو“۔
*2.* ”إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ“۔ (13 – الرعد: 7)
*ترجمہ:* ”تُو محض ڈرانے والے ہو، اور ہر قوم کے لیے ایک رہبر ہوتا آیا ہے“
*حدیثِ نبوی ﷺ:*
”إِذَا وُسِّدَ الْأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ“۔ (الجامع الصّحیح للبخاری، حدیث: 59)
*ترجمہ:* ”جب (کسی قوم کا حکومتی) معاملہ نا اہل و نالائق کو سونپ دیا جائے تو (اس قوم پر) قیامت برپا ہونے کا انتظار کر“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز
1:33 انسان کی قوتِ عقلیہ،اسلام کی جامعیت اور افراد کی درست خصوصیات
4:44 اجتماعی قومی ترقی کے لیے درست لیڈر شب کی ضرورت و اہمیت
8:24 کسی بھی اجتماع میں رائے کے دو دائرے اور لیڈر شپ کا مثبت اور منفی کردار
11:13 ذاتی مفادات کے تابع اور پست رائے قائم کرنے کے نقصانات
13:14 قوم کیسے وجود میں آتی ہے؟ قوم کسے کہتے ہیں؟ اور نیشنلزم کے تقاضے
14:59 مشورے اور آرا کی سطح اور اعلیٰ درجے کی رائے قائم کرنے میں انبیا علیہم السلام کا مقام
26:36 ربیع الاوّل میں سیرتِ طیبہ کا حقیقی پیغام اور نبی کریم ﷺ کی خصوصیت
29:14 نبی کریم ﷺ کے منصبِ عالیہ کا مقصد؛ اَقوام کو اعمال کے نتائج پر ڈرانا ہے
36:05 آپ ﷺ کو اپنے رشتہ داروں کو ڈرانے کا حکم
38:26 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نزدیک مُنْذِر (ڈرانے والے) کا معنی و مفہوم
42:59 اِنذار کی کیفیت ہرشخص کے مزاج اور صلاحیت کے حوالے سے مختلف ہوتی ہے
59:19 آں حضرت ﷺ کے وصف ’’مُنْذِر‘‘ سے رہنمائی لینے میں ہماری غفلت
1:02:12 امام ولی اللہ دہلویؒ کے ارشاد ’’ذُوْ رَأْیٍ فَاسِدٍ‘‘ کے تناظر میں اپنی تین سوسالہ تاریخ کا جائزہ
1:04:33 سیاسی اور مذہبی لیڈر شپ کا کھوکھلا پن اور قوم کی غفلت کے نتائج
1:07:30 بیسویں صدی کے نصفِ اوّل کے آخر میں برعظیم کے حالات پر مولانا سندھیؒ کا تجزیہ
1:12:26 پاکستان کی پہلی بیوروکریسی کی عملی مہارت اور صلاحیت پر سنجیدہ سوالات
1:19:34 ربیع الاوّل کے مہینے میں نبوی فرمان: ’’إِذَا وُسِّدَ الْأَمْرُ إِلیٰ غَیْرِ أَہْلِہِ‘‘ پر غوروفکر کی اہمیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*