اندھے فرعونی نظام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بصیرت افروز جدوجہدِ آزادی کے تناظر میں
استعماری طاقتوں کے کردار کے تجزیہ کی ضرورت
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 26؍ محرم الحرام 1446ھ / 2؍ اگست 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
”وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ قَلِيلًا مَا تَتَذَكَّرُونَ“۔ (40 – المؤمن: 58)
ترجمہ: ”اور اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے وہ، اور بدکار، برابر نہیں۔ تم بہت ہی کم سمجھتے ہو“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
1:22 درست فیصلوں کے پیچھے عقل و شعور اور سماجی بصیرت کی ضرورت و اہمیت
2:17 حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے ہی حقیقی فیصلے کیے جاسکتے ہیں
4:48 چیزوں کو سمجھنے کے لیے متضاد اشیا اپنی مخالف چیزوں کو سمجھنے میں معاون ہوتی ہیں
6:43 اندھے اور بینا شخص کے دیکھنے کی صلاحیت میں فرق کی قرآنی تمثیل
11:41 حضور اکرم ﷺ کی بصیرتِ نبوت، قلبی نورانیت اور سچے خواب
15:38 ایمان کا تعلق انسان کے قلب اور عقل سے ہے اور اعمال کا تعلق نفس (اعضا) سے ہے
19:20 عقل و قلب کے مسخ ہونے سے عمل کی صلاحیت بھی مفقود ہو جاتی ہے
21:13 اس سورت میں حضرت موسیٰ کی جدوجہد اور فرعون کی سرکشی کے ذکر سے تذکیر
22:18 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف سے فرعون سے بنی اسرائیل کی آزادی کا مطالبہ اور نظام میں کھلبلی
27:44 قومِ فرعون کے ایک رجل مؤمن کی طرف سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حمایت
31:28 فرعون کے دور میں طبیعاتی اور فلکیاتی امور کے ماہر جادو گرہی دانش ور سمجھے جاتے تھے
34:12 علم بذاتِ خود کوئی بھی غلط نہیں ہوتا بلکہ اس کا غلط یا صحیح استعمال ہی اصل ہے
40:22 مصر کی تہذیب و معاشرت کی ترقی میں حضرت یوسف علیہ السلام کا ترقی پسندانہ کردار
44:38 قرآن کی اصطلاح الْمُسِیئُ کے تناظر میں فرعونی نظام کا کردار
45:24 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے اَفکار کی روشنی میں لعنت کا معنی و مفہوم اور اثرات و نتائج
47:47 اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا محض انتقام نہیں ہوتا، بلکہ اس کے اہداف و مقاصد ہوتے ہیں
48:38 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں انقلابی جماعت کی تیاری اور ریاست کی اہلیت
52:09 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں آں حضرت ﷺ کو پیغامِ الٰہی
54:18 خطبے کی مرکزی آیت کے تناظر میں سورت مؤمن کے مضامین کی انقلابی اہمیت
56:18 حضور اکرم ﷺ نے ابوجہل کو اپنی اُمت کا فرعون قرار دیا ہے
59:14 خطے کی تقسیم اور عالمی سامراجی نظاموں کے استعماری کردار کے احوال
1:08:36 تیسری دنیا کے ممالک میں تحریکوں کے پس پردہ سامراج کے کردار کا جائزہ
1:12:05 اسماعیل ہنیہ کے قتل کا پسِ منظر اور مسئلۂ فلسطین میں استعمار کا کردار
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute