خطبہ جمعہ | قرآن حکیم کی تلاوت واستفادہ کی اجتماعی اہمیت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

قرآن حکیم کی تلاوت واستفادہ کی اجتماعی اہمیت

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 18؍ رمضان المبارک 1445ھ / 29؍ مارچ 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ

آیاتِ قرآنی:

1۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ۔ (2 – البقرۃ: 183)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! فرض کیا گیا تم پر روزہ، جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں (پہلے لوگوں) پر، تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ“۔

2۔ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُؕ۔ (2 – البقرۃ: 185)
ترجمہ: ”سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینے کو تو ضرور روزے رکھے اس کے“۔

احادیثِ نبوی ﷺ:

1۔ ”مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 38)
ترجمہ: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان اور خالص نیت کے ساتھ رکھے، اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے“۔

2۔ ”مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 37)
ترجمہ: ”جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے قیام کرے (عبادت کرے) اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں“۔

3۔ ”الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“۔ (مُسنَد احمد، حديث: 6626)
ترجمہ: ”روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کر یں گے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ اجتماعیت میں کیے گئے اعمال کی اہمیت
✔️ دین کی اصل اور بنیادی تعلیمات کو اجتماع کا فائدہ
✔️ اجتماعیت کی اہمیت اور صالح اجتماعیت کے اثرات و نتائج
✔️ رسول اللہ ﷺ کا رمضان المبارک کے حوالے سے جامع خطبہ
✔️ رمضان المبارک کے دوبنیادی اور ضروری اُمور
✔️ قرآن اور رمضان آپس میں کیوں لازم وملزوم ہیں؟
✔️ روزہ اور قرآن کی قیامت کے دن روزہ دار کے حق میں سفارش
✔️ انسان کے ہر عمل کا وجود ہے، جو کائنات میں محفوظ رہتا ہے
✔️ رمضان المبارک کے اوقات و ایام میں قرآن حکیم کے حوالے سے اہم ترین کام
✔️ قرآن حکیم کا بنیادی موضوع: انسانی معاشرہ
✔️ قیامِ رمضان کن لوگوں کے لیے لازمی ہے؟
✔️ ایک غیرحافظ بزرگ کا قرآن حکیم سے تعلق کا بصیرت افروز واقعہ
✔️ تمام سلاسلِ طریقت کا اجتماعی معمول: تلاوتِ قرآن حکیم ہے
✔️ قرآن حکیم کو پڑھنے کی اتنی مشق کرنی چاہیے کہ اگر کسی وقت زبان نہ بھی پڑھے تو دل پڑھ رہا ہو
✔️ رہنمائی اور امامت کا مستحق وہ ہے، جو سب سے زیادہ قرآن حکیم پڑھنے اور سمجھنے والا ہو
✔️ نبی ﷺ کا بنایا ہوا نظام‘ چلتا پھرتا قرآن ہے
✔️ روزہ رکھ کر حق کو قبول اور باطل کو چھوڑنا لازمی ہے
✔️ ادارہ رحیمیہ لاہور میں ماہِ رمضان المبارک گزارنے کے مقاصد
✔️ شیطان کو اجتماعی طور پر کنٹرول کرنے کی ضرورت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Apr 02, 2024