احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 181
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
اَبوابِ سیاستِ مُدَن (قومی و بین الاقوامی سیاسی نظام): باب 04 (حصہ سوم)
حدود میں ایک اہم ترین حد ڈاکہ زنی ، حدِشربِ خمر ، مرتد اور محارب کے احکامات اور تفصیلات
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 25 ؍ مئی 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:19 حدود میں ایک اہم ترین حد ڈاکہ زنی کی سزا ، قرآنی آیت کے تناظر میں اس کی چارسزائیں
2:04 حرابہ (ڈاکہ زنی) کی تعریف ، چوری سے ڈاکہ زنی کی سزا سخت مقرر کرنے کا راز
11:40 نبی اکرم ﷺ نے سرکاری چراگاه پر ڈاکہ زنی کرنے والوں پر حد جاری کی۔
17:38 ڈاکہ زنی کی سزا قرآنی ترتیب کے مطابق ہونی چاہیے ، اکثر فقہاء کی رائے اور شاہ صاحبؒ کا موقف
23:40 حدِ شُربِ خمر : قرآنی آیت سے استدلال اور اس کی تشریح
25:07 شراب میں دو طرح کے فساد
28:14 خمر (شراب) کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہونے کا راز
29:44 خمر کی تعریف اور ہر نشہ آور چیز حرام
33:54 حرمت میں صرف انگوری شراب کی تخصیص کیوں؟ شاہ صاحبؒ کے ہاں امام شافعیؒ کا موقف قابلِ ترجیح اور بنیادی سبب
36:14 دنیا میں شراب کے نشے میں دھت ، آخرت (جنت کے مشروب) کی لذات سے محروم ، بهیمی لذت میں منہمک شخص مَلَکی لذت سے محروم اور غم میں مبتلا ہونے کا راز
41:37 دنیا میں نشہ آور چیز پینے والے شخص کو اللہ جہنمیوں کا پسینہ ، خون اور پیپ پلائے گا، سخت وعید اور یہ سزا دینے کا راز
45:31 حضرت سندھیؒ کا تصورِ جنت ، ہر جنتی کے ماحول و مزاج کے مطابق اس کو جنت دی جائے گی۔
47:22 حدیث میں ایک دفعہ شراب پینے والے کی چالیس دن تک نماز قبول نہ ہونے کا راز
49:43 حضور ﷺ نے ایک شرابی کی پٹائی کرائی اور اسے شرم دلائی ، حدیث کی حکمت؛ حدِ شرب میں فساد کا امکان کم ، اس لیے چالیس کوڑے سزا مقرر نیز حضرت عمرؓ کا ۸۰ کوڑے سزا مقرر کرنے کا راز
55:58 حدودکے نفاذ میں مجرم پر رحم دلی اور سفارش قابلِ قبول نہیں ، حدیث میں دو ٹوک حکم اور شاہ صاحبؒ کی تشریح
1:02:55 جس پر حد نافذ ہوئی ہو ، اس پر لعن طعن کرنے سے نبی اکرم ﷺ کی ممانعت
1:05:25 ملتِ اسلامیہ کی بے حرمتی کرنے والا مرتد اور محارب (حکومت کا باغی جنگجو) کی سزا بھی حدود میں شامل ، اصولی دلائل
1:08:46 مرتد ہونا کب ثابت ہو گا؟ پانچ ضروریاتِ دین کا منکر مرتد اور اس کی سزا کے دلائل اور اس کے اسباب
1:17:08 محارب (حکومت کا باغی جنگجو) کی سزا قرآنی آیت اور حدیث سے ثابت اور بنیادی سبب و حکمت
1:22:02 حکومت و خلافت کے خلاف بغاوت کی دو بنیادیں اور نبردآزما ہونے کا طریقہ
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/