حجۃ اللہ البالغہ | 166 | تدبیرِ منزل (گھریلو نظم و نسق) کا عملی نظام | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 166

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

تدبیرِ منزل (گھریلو نظم و نسق) کا عملی نظام: باب 03
احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں ستر اور پردے کا نظام ، پانچ وجوہ و درجات اور بنیادی احکامات


مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 15 ؍ دسمبر 2021ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:13 سابقہ درس کا خلاصہ اور اس باب سے ربط
1:08عورت کا لفظی معنی ، باب کی دو بنیادی بحثیں
2:39 پردہ کرنا کیوں ضروری؟ غیر محرم پر نظرِ بد کے برے اثرات و نتائج اور حکمت کی اساس پر روک تھام کا عملی نظام؛ پردہ کرنا ضروری
8:41 حاجت و ضرورت کی نوعیت کے مطابق گنجائش
11:55 دونوں پہلؤوں کے پیشِ نظر نبی اکرمؐ نے ستر کے پانچ وجوہ و درجات بیان کیے۔
13:15 (۱) غیر ضروری حاجت کے علاوہ عورت گھر سے باہر نہ نکلے۔
14:52 استشرافِ شیطان کی دو پہلؤوں سے تشریح
15:34 عورتیں گھروں میں رہیں ، جاہلیت کی زیب و زینت اختیار نہ کریں ( اللہ کا واضح حکم)
18:36 حضرت عمرؓ کو علم اسرار دین کا وافر حصہ عطا ، آیتِ حجاب کا نزول اور حضرت عمرؓ اور حضرت سودہؓ کا واقعہ ، نبی اکرم ﷺ کا گھروں میں رہنے کو مستحب قرار دینا
20:38 (۲) گھر سے نکلتے وقت جلباب (بڑی چادر) سے پورے جسم کو ڈھانپنا ، قرآنی آیت سے مکمل وضاحت اور چند رخصتیں
28:24 (۳) دو نامحرم اسی صورت میں ایک جگہ موجود ہوسکتے ہیں جب رعب و دبدبے والا تیسرا شخص موجود ہو
31:31 (۴) ایک صنف کے افراد کا ایک دوسرے کی شرم گاہ دیکھنے کی حرمت ، تمام مذاہب کا متفقہ اصول
34:03 (۵) ایک صنف کے افراد کا ایک کپڑے میں لیٹنا اور چمٹنا بھی ممنوع ، بنیادی راز
40:25 ستر کے احکامات: ستر چھپانا اصول ارتفاقات اور شریعت کی رو سے انتہائی ضروری
43:11 تین احادیث کی روشنی میں مرد و عورت کے ستر کا تعین نیز ران ستر کا حصہ ،امام ابوحنیفہؒ کا قول راجح
47:33 ان مسائل کے احادیث سے مستدلات؛ ۱۔ ستر کھلا رکھنے کی عادت بنا لینا قبیح عمل، اوٹ میں قضائے حاجت کی تاکید ، حدیث (إيَّاكُمْ والتعري الخ) کی تشریح
54:23 ۲۔ عورتوں کو پردہ کرنے کا حکم ہے تو مردوں کو نگاہیں نیچے رکھنے کی تاکید ، تہذیب کا لازمی تقاضا
56:04 ۳۔ مسلسل نگاہ ڈالنا جائز نہیں ،
57:59 ۴۔ نابینا صحابی کا واقعہ اور ازواج مطہرات کو تاکید
59:42 ۵۔ عرب معاشرے کے ماحول میں غلام (خدمت گار) سے مکمل پردہ کرنے میں کوئی حرج نہیں تھا ، حضرت فاطمہؓ کا واقعہ اور بنیادی حکمت
1:02:21 ۶ ۔ غیرم محرم لوگوں کی بنسبت محرم رشتے داروں سے پردے میں تخفیف ، وجوہات
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Mar 09, 2024