احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 142
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
اَبوابِ سلوک و اِحسان باب 02 (حصہ سوم)
اَخلاق کی درستگی کا پانچواں اور چھٹا ذکر
(اللہ سے مانگنے اور اس کی پناہ میں آنے کی کیفیت کے ساتھ دعا کرنا اور خشوع و خضوع کے ساتھ اس کے سامنے گڑگڑانا)
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 16؍ جون 2021 ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:17 سابقہ درس کا خلاصہ
3:44 پانچواں ذکر، الادعیة و الاستعاذة: گھریلو نظام ، مالی نظم و نسق اور عزت و مرتبت، تینوں دائروں میں نفع بخش چیز کی اللہ سے دعا کرنا اور ان کے نقصان دہ پہلؤوں سے اس کی پناہ مانگنا
10:58 اللہ سے مانگنے اور اس کی پناہ میں آنے کی کیفیت کے ساتھ دعا کرنا: بنیادی راز
15:43 اللہ سے سوال کرنے والی مسنون دعائیں
16:19 اخلاقِ اربعہ کے نفع و فائدے کے پہلؤوں سے متعلق نبی اکرم ﷺ سے مروی جامع ترین آٹھ (۸) دعائیں
37:10 اخلاقِ اربعہ کے متضاد بداخلاقیوں کے شر اور نقصان سے اِستعاذہ( پناہ مانگنے) کی چھ (۶) دعائیں
55:31 چھٹا ذکر، خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کے سامنے گڑگڑانا
57:54 اظہارِ اِخبات پر مشتمل دعاؤوں سے متعلق علمی قاعدہ؛ دو قسم کی دعائیں اور ان کے مقاصد و اہداف
دعاؤں سے متعلق احادیث ِنبویہ ﷺ کی تشریح
1:05:27 (1) دعا مانگنا ہی اصل عبادت ہے (الدُّعاء ھو العبادۃ) کا راز: عبادت کی اصل بنیاد انسان کا اللہ تعالیٰ کے حضور پوری عظمت اور تعظیم کے ساتھ مستغرق ہو جانا
1:06:31 (2) اللہ سے اُس کا فضل مانگنا اور صبر کے ساتھ کشادگی کا انتظار کرنا ، سب سے بہترین عبادت (أفضل العبادة انتظار الفرج الخ) کی تشریح: اللہ کی رحمت کو اپنی طرف کھینچنے میں انسان کی زور دار ہمت‘ عبادت کی تاثیر سے بھی زیادہ مؤثر
1:08:14 (3) اللہ کا ہر مانگی گئی چیز عطا کرنا ، برائی دور کرنا البتہ گناہ اور قطع رحمی کی دعا قبول نہیں ہوتی (ما من أحد يدعو بدعاء إلا أتاه الله تعالى ما سأل الخ) کی وضاحت: عالم مثال سے زمین کی طرف کسی چیز کے ظاہر ہونے کے دو طریقے، طبیعی طریقہ اور غیر طبیعی طریقہ ، نیز غیر طبیعی طریقۂ کار کے مطابق اللہ کی رحمت کا کسی مصیبت کو دور کرنا
1:13:57 (4) دعا ، پختہ عزم ، قوی ہمت اور پوری توجہ سے مانگنی چاہیے۔ (إذا دعا أحدكم فلا يقل: اللهم اغفر لي إن شئت الخ) کی تشریح: دعا کی اصل روح اور اُس کا بنیادی راز
1:17:28 سوال کا جواب
1:19:32 (5) قضاء نہیں ٹلتی، مگر یہ کہ دعا مانگی جائے۔ (لا يرد القضاء إلا الدعاء) کی اہم توضیح: ’’قضا‘‘ میں محو و اثبات ممکن (تقدیرِ غیرمُبرم) لیکن بنیادی آئینی فریم (تقدیر مُبرم، لوح محفوظ) میں تبدیلی نہیں ہوتی تو دعا، قضا بدل سکتی ہے، لیکن تقدیر مبرم لوحِ محفوظ (اُم الکتاب) نہیں بدل سکتی۔
1:28:57 (6) بے شک دعا ہر صورت میں نفع دیتی ہے۔ (أن الدعاء ينفع بما نزل ومما لم ينزل) کی تشریح: مصیبت اترنے سے پہلے اور نازل ہونے کے بعد دعا کا اہم کردار
1:30:47 (7) آسانی اور خوش حالی میں بھی اللہ سے کثرت سے دُعا مانگنے کا حکم (من سره أن يستجيب الله له عند الشدائد فليكثر الدعاء في الرخاء) کا راز
1:31:55 (8) آپ ﷺ کا دعا مانگتے وقت اپنے دونوں ہاتھ بلند کرنا اور دُعا کے بعد دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرنے کا معمول ، بنیادی حکمت: رغبت و شوق اور بدن کی کیفیت و تنبیہ
1:33:17 (9) جس آدمی کے لیے دعا مانگنے کا دروازہ کھول دیا گیا تو اُس کے لیے رحمت کے دروازے بھی کھول دیے گئے، (من فتح له باب من الدعاء فتحت له أبواب الرحمة) کی توضیح
1:36:02 دعائیں قبول ہونے کے آٹھ مواقع اور مقامات کی نشان دہی: علمی قاعدہ
1:41:24 نبی اکرم ﷺ کی مخصوص دعاؤں سے متعلق احادیثِ نبویہؐ کی تشریح اور بنیادی راز
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/