حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 133 /اَبوابِ حج باب 01 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 133

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ حج: باب 01
حج کے بنیادی امور کے تعین میں سات مصلحتیں (اصول) اور متعلقہ چھ احادیث کی تشریح

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 03؍ مارچ 2021 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
1:09 باب کا خلاصہ؛ حج کے بنیادی امور کے تعین میں سات مصلحتیں (اصول)
3:09 ۱) بیت اللہ الحرام کی تعظیم
11:05 ۲) رعب و دبدبہ والا عظیم الشان اجتماع؛ سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی حکمتیں
17:04 ۳) حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیل علیھما الصلوۃ والسلام کے مقرر کرده ملتِ حنیفی کے امور کی موافقت اختیار کرنا اور ان اعمال و افکار کی حفاظت لازمی
19:47 ۴) دنیا بھر کے ہر خطے اور ہر زبان بولنے والے ایک حالت اور امور پر متفق ہوں، جیسے منیٰ میں قیام وغیرہ، بنیادی راز
22:46 ۵) سارا مجمع ، توحیدِ باری تعالی، حق کے اتباع ، ملتِ حنیفیہ کو ماننے اور اللہ کی نعمتوں کے شکریے کا علی الاعلان اقرار کرے۔
31:06 ۶) دورِ جاہلیت میں مشرکینِ مکہ کے گھڑے ہوئے فاسد افکار و اعمال کا خاتمہ نیز ردِ عمل میں انصار کا صفا و مروہ کی سعی کو گناہ سمجھنا اور اس کی تردید
45:10 ۷) دینی انتہا پسندی اور لوگوں کے لیے تنگی و حرج کا باعث بننے والے مشرکین کے فاسد قیاسات، چار خرابیوں کا رد؛ بنیادی راز
45:29 باب کی روایات کی تشریح
50:35 حدیث (۱) فریضہ حج کی ادائیگی کا حکم اور ایک شخص کا اظہارِ شوق کی بنا پر سوال ( يا أيها الناس قد فرض عليكم الحج فحجوا الخ) کا راز
۔۔ فنِ اعتبار کی نظیر؛ ہر شرعی قانون ، اس قوم کے ذوق و شوق کے بعد ان کی زبان میں نازل ہوا۔
53:57 حدیث (۲) کونسا عمل افضل؟ (أي الأعمال أفضل؟الخ) اور دوسری حدیث میں افضل عمل، اللہ کا ذکر، جمع و تطبیق اور ہر ہر حدیث کا محمل و مقصد
56:59حدیث (۳) بغیر نفسانی شہوات اور نظم وضبط کی پابندی کے ساتھ اللہ کی رضا کے لیے حج کرنے کا بدلہ (من حج لله فلم يرفث ولم يفسق رجع كيوم ولدته أمه) ، مزید تین احادیث اور شاہ صاحبؒ کی تشریح
1:01:34 حدیث (۴) رمضان کا عمرہ حج کے برابر (إن عمرة في رمضان تعدل حجة) کا راز
1:03:00 حدیث (۵) حج کی استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے والے کے لیے وعید (من ملك زادا وراحلة تبلغه إلى بيت الله الخ) کی وضاحت
1:05:58 حدیث (۶) حاجی کی تعریف، افضل حج کونسا اور حج کا راستہ کیا ہے؟ (ما الحاج؟ قال: الشعث التفل، قيل: أي الحج أفضل؟ الخ) کی تشریح
1:10:55 میت پر نمازِ جنازہ اور اس کی طرف سے روزے رکھنے کے قاعدے و ضابطے اور فضائل و ثواب، حجِ بدل میں بھی نافذ العمل ہوں گے۔

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Jan 30, 2024