حجۃ اللہ البالغہ | 113 | نماز کے ضروری امور | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 113

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ نماز باب: 09
نماز کے لازمی و ضروری امور (طریقہ، ارکان و اجزاء اور رکعتوں کی تعداد) کے اسرار و رموز


مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 16؍ ستمبر 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:17 نماز کی بنیاد تین چیزیں، تمام امتوں کا اجماع و اتفاق اور تین امور کے علاوہ عذر کے وقت رخصت
3:53 نبی اکرم ﷺ نے نماز کے عملی نظام کی شرعی حد کے دو دائرے مقرر فرمائے۔
4:47 پہلی حد میں تین چیزیں ضروری اور احادیث کی روشنی میں اساسی امور کی وضاحت
7:03 حدیث۰۱: ارْجع فصل فَإنَّك لم تصل، حضور ﷺ نے کامل و مکمل وضو اور اطمینان کے ساتھ ارکان کی صحیح ادائیگی کے ساتھ نماز کا طریقہ بتایا۔
12:04 حدیث ۰۲: ۱۔ لَا صَلَاة إِلَّا بِفَاتِحَة الْكتاب ۲۔ لَا تجزى صَلَاة الرجل حَتَّى يُقيم ظَهره فِي الرُّكُوع وَالسُّجُود میں ان امور کا ذکر جو بطور حدِ اول نماز کے ارکان ہیں۔
13:38 ۳۔ وہ امور بھی پہلی حد میں شامل جنہیں شارع ﷺ نے نماز سے تعبیر کیا۔
15:21 ۴۔ وہ امور جن کا ہونا اور نماز میں ان کی ادائیگی بے حد ضروری
16:50 ۵۔ نماز کی وہ لازمی و ضروری چیزیں جن پر تمام مسلمانوں کا اتفاق، حدِ اول میں شامل
17:24 نبی اکرم ﷺ و صحابہ کرامؓ اور تابعینؒ و ائمۂ مسلمین کی نماز کا مکمل طریقۂ کار ، اسی طریقہ نماز میں تواتر و توارث، فقہاء کرام میں کچھ جزوی اختلاف ہے ۔
25:06 نماز کی حالت میں دل کے خشوع و خضوع کے مخفی و پوشیدہ معاملہ کا نبی اکرم ﷺ کی طرف سے دو پہلوؤں (قبلہ رخ اور نیت) کے ذریعہ انضباط
28:20 اللہ تبارک و تعالی ہر قسم کی جہت سے پاک و منزه و بالاتر ذات، بیت اللہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کی حکمت
35:14 تکبیرِ تحریمہ کے لیے موزوں ترین لفظ "الله اکبر "، نماز میں خشوع و خضوع کے قائم مقام ؛استقبال قبلہ اور تکبیرِ تحریمہ کی چند وجوہات اور جسم کے اعضا میں تعظیم کے تین پہلو : قیام، رکوع اور سجدہ
35:14 رکوع؛ دینِ اسلام کی خصوصیت، اصل مقصود سجدہ، قیام و رکوع اس کے ذرائع اور سجدے میں تکرار کی حکمت
39:28 نماز (فرائض و سنن و نوافل) میں اللہ کے ذکر کے لئے وقت متعین کرنے کا راز
41:01فرض نماز میں ذکر اللہ (دعاؤں)کے الفاظ اور مقدار شارع کی طرف سے متعین جبکہ نفل میں لوگوں کو اختیار
42:24 نماز میں سورتِ فاتحہ(جامع ترین دعا) کی تعیین کا راز اور فاتحہ کے ساتھ سورت ملانے کی حکمت؛ سورت مکمل کلام
45:28 نماز میں کلامِ تام کی تلاوت، حضرت شاہ عبد العزیز رائے پوریؒ کا معمول اور اس کی پابندی
46:30 ہر سورت کی ابتداء و انتہاء خاص معنویت اور عمدہ اسلوب رکھتی ہے۔
48:23 شارع ﷺ نے قیام ، رکوع اور سجدہ کے لیے الگ الگ اُمور منضبط فرمائے۔
52:06 نماز کی حالت میں " قومہ" اور دو سجدوں کے درمیان میں "جلسہ" کی مشروعیت کا راز ،نیز رکوع و سجدہ میں اطمینان لازمی و ضروری
54:59تسلیم (السلام علیکم و رحمةالله و برکاته) کی مشروعیت کی حکمت نماز مکمل کرنے کو تعظیم سے مکمل کرنا ہے۔
57:07 التحیات کا طریقہ، حضور ﷺ پر درود و سلام، اپنے لئے اور تمام صالحین کے لیے سلامتی کی دعا کا راز
1:00:12 نماز میں منقول و ماثور اَدعِیہ پڑھنا ضروری نیز دعا مانگنے کے آداب
1:02:25 خلاصہ کلام؛ نماز اس کیفیت سے پڑھنا بہت بڑی غنیمت اور انسانی عقل میں اس سے عمدہ اور بہتر طریقے کا تصور موجود نہیں
1:04:14 نماز کی ایک رکعت کی بجائے کم از کم دو رکعتوں کی حکمت ۔
1:06:40 دائرۂ خَلق میں ہر چیز کا جوڑا جوڑا، تو اس کے تابع دائرۂ تشریع میں بھی دو رکعات کی رعایت
1:08:27 مغرب میں تین رکعتوں کا راز، کل ۱۱ رکعتیں، اللّٰہ کو وتر (طاق) پسند ہے ، حضر میں چھ رکعتوں کا مزید اضافہ اور ۱۱ کا عدد وتر حقیقی کے زیادہ مشابہ
1:13:39 نمازوں میں تعدادِ رکعات کی تقسیمِ کار

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Jan 09, 2024