احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 105
قسمِ ثانی: احادیثِ رسولؐ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
اَبوابِ طہارت (حصہ دوم) باب 04 تا 06
آدابِ وضو سے متعلق چار بنیادی امور، موجباتِ وضو اور موزوں پر مسح کرنے کی تین شرائط
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 22 ؍ جولائی 2020 ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
باب 04: آدابِ وضو سے متعلق چار بنیادی امور
0:15 آدابِ وضو سے متعلق چار بنیادی امور: ۱۔ تمام اعضا تک پانی پہنچانا، ۲۔ مکمل پاکیزگی، ۳۔ اہم ترین امور میں اپنی قوم کی عادات کی موافقت اختیار کرنا اور ۴۔ وضو میں قلب کو ذکرِ لسانی کے ساتھ متوجہ کرنا، جس کو نیت کہتے ہیں۔
7:33 حدیث 01: لَا وضوء لمن لم يذكر الله میں بسم اللہ کے وضو کے رکن ہونے کی وضاحت
15:27 حدیث 02: فَإِنَّهُ لَا يدْرِي أَيْن باتت يَده کی تشریح:
18:30 حدیث 03: فان الشَّيْطَان يبيت على خيشومه کا معنی اور راز: ناک میں رطوبت اور مودا کا جمع ہونا، ذہن و فکر میں فساد اور شیطان کے وسوسہ ڈالنے کا سبب ہے۔
21:30 حدیث 04: ۱۔ مَا مِنْكُم من أحد يتَوَضَّأ، فَيبلغ الْوضُوء، ثمَّ يَقُول: أشهد الخ، ۲۔ اللَّهُمَّ اجْعَلنِي من التوابين الخ میں روحِ طہارت؛ عالمِ غیب کی طرف متوجہ ہونا اور داخلی طہارت کا فائدہ بیان کیا ہے۔
24:30 حدیث 05: ويل لِلْأَعْقَابِ من النَّار کا بنیادی سرّ اور حقیقی راز
28:05 حجت اللہ البالغہ کی جلد بندی کرنے والے حضرات کا سہو
29:02 حدیث 06: ۱۔ لَا تقبل صَلَاة من أحدث حَتَّى يتَوَضَّأ ۲۔ لَا تقبل صَلَاة بِغَيْر طهُور ۳۔ مِفْتَاح الصَّلَاة الطّهُور احادیث کی تشریح: طہارت، نماز کے لیے شرط، مستقل عبادت اور دونوں ایک دوسرے پر موقوف ہیں۔
31:00 باب 05: موجباتِ وضو
31:19 موجباتِ وضو کا پہلا درجہ: بول و براز، ریح، مذی اور گہری نیند وغیرہ
32:34 حدیث 01: ۱۔ وكاء السه العينان ۲۔ فانه إِذا اضْطجع استرخت مفاصله میں گہری نیند، ریح کے خارج ہونے کا مظنہ اور نیند کے موجبِ وضو ہونے کا راز
36:06 حدیث 02: قَوْله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَذْي: " يغسل ذكره، وَيتَوَضَّأ": مذی کی حقیقت، اس میں ایک قسم کی شہوت ہونے کی وجہ سے وضو ضروری ہے۔
37:53 حدیث 03: لَا يخْرجن من الْمَسْجِد حَتَّى يسمع صَوتا أَو يجد ريحًا میں وضو کے لازم ہونے میں اشتباہ اور تعمق و انتہا پسندی سے پچنا ضروری ہے۔
40:43 دوسرے درجے کے پانچ موجباتِ وضو: روایات و احادیث کے باہم متعارض ہونے کی وجہ سے سلفِ صالحین؛ فقہائے صحابہ و تابعین میں اختلاف رائے
41:37 پہلا موجبِ وضو؛ مسِ ذَکر اور فقہا کا اختلاف
44:17 دوسرا موجبِ وضو؛ مسّ امرأۃ میں فقہا صحابہ و تابعین کا اختلاف، شاہ صاحبؒ کا موقف اور خلاصہ کلام
49:03 دیگر موجباتِ وضو؛ ۳۔ بہنے والا خون، ۴۔ زیادہ قے آنا اور ۵۔ نماز میں قہقہہ لگانا، ان میں اختلاف اور احتیاط کرنا اولی ہے۔ نیز ان موجباتِ وضو کا راز
52:50 تیسرے درجے کے موجباتِ وضو: دو مسئلے جن میں حدیث کے الفاظ کی وجہ سے شبہ پیدا ہوا، پہلا مسئلہ آگ پر پکی ہوئی شے کھانے کے بعد وضو کرنے کا راز؛ بھنا ہوا گوشت کھانا ارتفاقِ کامل ہونے اور آگ پر پکانا، جہنم کی آگ سے مشابہت ہے۔
57:25 دوسرا مسئلہ: اونٹ کا گوشت کھانے پر وضو کرنے کا بنیادی راز
1:00:55 باب 06: موزوں پر مسح کرنا اور اس کی مشروعیت کا راز
1:03:49 موزوں پر مسح کرنے کی تین شرائط
1:07:32 مسح غسل (دھونے) کی کی تیسری شرط سے متعلق حضرت علیؓ کے قول پر وارد سوال کا جواب
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/