حجۃ اللہ البالغہ | 098 | ایمانیات حصہ اول | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 98
قسمِ ثانی کا تعارف (احادیثِ رسولؐ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات)

ابوابِ ایمان (حصہ اول)
(ایمان کی اقسام اور ایمانیات کے باب میں بظاہر مختلف احادیث کا ولی اللہی حل)

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 03 ؍ جون 2020ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:20 حجة الله البالغة کی قسمِ اول کا خلاصہ اور قسمِ ثانی سے اس کا ربط و تعلق
4:35 قسمِ ثانی کا تعارف: احادیثِ رسولؐ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ (اَسرار و رُموز اور فوائد و مقاصد) اور عقلی منهج کی تفصيلات
8:41 احادیثِ مبارکہ کے وسیع ذخیرہ میں کون سی حدیث دینِ اسلام کے سسٹم کے کس پہلو کی نشاندہی کر رہی ہے؟ قسمِ ثانی میں اسی تناظر میں شاہ صاحب نے ہر ہر حدیث کی حیثیت متعین کی ہے۔
14:07 قسمِ ثانی میں احادیث ذکر کرنے کا اُسلوب اور فہمِ حدیث کا منفرد اور جامع و مربوط نظام
21:00 صحاح سِتہ کی چار کُتُب (بخاری و مسلم اور ابو داود و ترمذی) میں مذکور جملہ ابواب کی احادیث سے متعلق جامع اصول اور احادیث کی مربوط توضیح و تشریح

ابوابِ ایمان (حصہ اول)
(ایمان کی چار اقسام اور ان کے مُتَقابلات اور ایمانیات کے باب میں بظاہر مُتَعارض احادیث کا ولی اللہی حل)

23:02 اَبوابِ ایمان میں ایمانیات سے متعلق احادیث میں مُحدثین کا اختلاف اور ولی اللہی حل:
25:41 ایمانیات کی حقیقت سمجھنے کے لیے حضور اقدس ﷺ کی بین الاقوامی حیثیت اور اقتدار (صاحب سیاستِ کبری) سے متعلق قاعدہ و ضابطہ سمجھنا ضروری ہے۔
28:04 علمی قاعدہ: نبی اکرم ﷺ تمام اَدیانِ باطلہ پر دینِ حق (دینِ حنیفی) کو غالب کرنے کے لیے اقوامِ عالم کی طرف مبعوث ہوئے۔
29:59 مسلمان و کافر اور مسلمان و منافق (نفاقِ اعتقادی و عملی) کا فرق و امتیاز لازمی و ضروری ہے، اس بنیاد پر ایمان کی چار قسمیں
33:41 مسلمان و کافر کے اعتبار سے ایمان کی دو قسمیں:
34:08 ( ۱) پہلی قسم: وہ ایمان جس پر دنیا کے اَحکامات کا دار و مدار ہے، جیسے جان و مال کی حفاظت کی ضمانت
36:26 حضور ﷺ نے دین کی فرمانبرداری اختیار کرنے والوں کے ظاہری امور متعین کردیئے ہیں۔
37:28 پہلی حدیث: أُمِرْتُ أَن أُقاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا الخ مُتفقٌ عليه کا صحیح فہم (حدیث کا تعلق احکاماتِ دنیا سے ہے) اور پسِ منظر نہ سمجھنے والے انتہا پسندانہ گروه ، میدانِ جنگ میں کلمہ طیبہ پڑھنے والے کو قتل کرنے پر حضور ﷺ کا سخت ناگواری کا اظہار
46:25 ایمان کی پہلی قسم سے متعلق دوسری حدیث: من صلى صلاتنا، واستقبل قبلتنا، واکل ذبیحتنا الخ، اور تیسری حدیث:
ﺛﻼﺙ ﻣﻦ ﺃﺻﻞ اﻹﻳﻤﺎﻥ: اﻟﻜﻒ ﻋﻤﻦ ﻗﺎﻝ: ﻻ ﺇﻟﻪ ﺇﻻ اﻟﻠﻪ، ﻭﻻ ﻧﻜﻔﺮﻩ ﺑﺬﻧﺐ، ﻭﻻ ﻧﺨﺮﺟﻪ ﻣﻦ اﻹﺳﻼﻡ ﺑﻌﻤﻞ الخ کی وضاحت
49:09 ( ۲) دوسری قسم: وہ ایمان جس پر نجاتِ آخرت اور کامیابی کے درجات و مراتب موقوف ہیں، جس سے اعتقادِ حق ، پسندیدہ اعمال اور ملکۂ فاضلہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایمان گھٹتا بڑھتا ہے، جبکہ پہلی قسم میں کمی و زیادتی نہیں ہوتی۔
52:47 نبی اکرم ﷺ نے ان دونوں قسموں کو ایمان شمار کیا ہے، روایات کی روشنی میں قسمِ ثانی کا درست مفہوم
56:44 ایمان کی دوسری قسم کے بے شمار شعبے ، درخت کی مثال سے وضاحت
59:30 ایمان کی دوسری قسم میں اعمال کے دو مرتبے
1:03:04 ایمان کی قسمِ اول کے مدِ مقابل کفر اور دوسری قسم کے مدِ مقابل خالص نِفاق اور فِسق و نفاقِ عملی
1:07:35 قسمِ ثانی کے تین مُتقابلات کا بنیادی راز اور وجوہات
1:10:45 (۳) ایمان کی مزید دو قسمیں
1:13:10 (۴) چوتھی قسم: تسکین ، قلبی اطمینان ، ہئیتِ وجدانیہ اور اندرونی کیفیت جو مُقرَبین کو حاصل ہوتی ہے، اس قسم کی احادیث سے وضاحت
1:17:00 ایمانیات کے باب میں بظاہر مختلف احادیث کے ایمان کے ان چار درجات میں سے صحیح مَحمل تلاش کر لینے سے شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں۔
1:20:49 ایمان کی پہلی قسم کو اسلام کا عنوان اور چوتھی قسم کو اِحسان کا عنوان دینا زیادہ واضح ہے۔


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Dec 24, 2023