حجۃ اللہ البالغہ | 095 | اہل حدیث اور اصحاب رائے کا فرق | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 95

تتمۂ مبحثِ سابع


باب:03
اصحابِ حدیث اور اصحابِ رائے کے اخذ و استنباط کے اسالیب اور طریقوں کا موازنہ


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 18 ؍ اپریل 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:27 مبحثِ سابع و تتمے کے سابقہ دروس کا خلاصہ اور موجودہ باب سے ان کا ربط و تعلق
8:30 اکابر صحابہؓ و تابعینؒ اپنی رائے سے فتوی دینے کے بجائے قرآنِ حکیم و حدیثِ رسول اللہﷺ کو ترجیح دیتے تھے۔
15:55 امام شافعیؒ کے زمانے کے بعد عالمِ اسلام میں احادیث و آثار کے صحیفوں، نسخوں اور کتابوں کی جمع و تدوین کا ارتقائی عمل
20:26صحیح احادیث جمع و تدوین پر امام شافعیؒ کا امام احمد بن حنبلؒ کو خراجِ تحسین اور حدیث کے مطابق عمل کرنے کی تاکید؛ وجوہات و دلائل
25:19 رُواتِ حدیث کی چھان پھٹک اور پڑتال کے لیے علمِ اسمائے رجال کے قواعد و ضوابط کی تدوین
31:02 نُقّاد مُحدثین کا مرفوع متصل احادیث کی معرفت و پہچان کے لیے انتہا درجے کی جدوجہد
37:24 احادیث سے مسائل کا اخذ و استنباط کرنے والے اصحاب الحدیث کے طریقۂ کار کے چار اصول:
47:21 احادیث سے مسائل کا اخذ و استنباط کے طریقۂ کار کی سند پر صحابہ کرامؓ و تابعینِ عظامؒ کے طرزِ عمل سے گیارہ دلائل
59:26 فقہائے مُحدثین کے سب سے بڑے سرخیل امام احمد بن محمد بن حنبلؒ اور پھر اسحاق بن راہویہؒ ہیں۔
1:01:00 امام احمد ؒ کی جانشین جماعت نےاحادیث کے نئے فنون متعارف کرائے اور اس کے تین بنیادی امور
1:03:43 امام احمد ؒ کے دور کے بعد، چار بڑے محدثین:
1:04:40 ۱۔ امام بخاریؒ کا حدیث میں بنیادی نکتۂ نظر، علمی مقام و مرتبہ اور صحیح بخاری کا درجہ
1:07:22 ۲۔ امام مسلم نیساپوریؒ کا حدیث میں امتیازی کام، علمی مقام و مرتبہ اور صحیح مسلم کا درجہ
1:10:03 ۳۔ امام ابو داؤد سجستانیؒ کا سنن ابی داؤد میں منفرد فقہی پہلو
1:12:32 ۴۔ امام ابو عیسی ترمذیؒ کے جامع ترمذی میں چند نمایاں پہلو اور ممتاز علمی کام
1:19:04 أصحاب الرائے، خصوصاً امام ابو حنیفہؒ کے بنیادی اصول و دلائل اور نمایاں خصوصیات
1:27:25 اصحابِ رائے کے اجتہادات و تخریجات کے دس بنیادی اصول اور مجتھد فی المذھب کا درجہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Dec 21, 2023