ملتِ ابراہیمی کے اجتماعی شعور کا تاریخی تسلسل اور
سیاسی بے شعوری کے نقصانات
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 9؍ جُمادی الاولیٰ 1445ھ / 24؍ نومبر 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، پشاور کیمپس
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:
آیاتِ قرآنی:
1۔ "تَحْسَبُهُمْ جَمِیْعًا وَّ قُلُوْبُهُمْ شَتّٰىؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ"۔ (59 – الحشر: 14)
ترجمہ: ”تُو سمجھے وہ اکٹھے ہیں، اور ان کے دل جدا جدا ہو رہے ہیں، یہ اس لیے کہ وہ لوگ عقل نہیں رکھتے“۔
2۔ "اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ"۔ (16 – النحل: 12)
ترجمہ: "اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو سمجھ رکھتے ہیں"۔
حدیثِ نبوی ﷺ :
"أوّلُ َما َخلَقَ اللّٰهُ تعالٰى العَقْلَ، وقال له: "أقبِلْ: فأقْبَلَ، و قال: "أدْبِرْ" فأدْبَرَ، فقال: "بِكَ أؤاخِذُ"۔
(رواه الطّبراني في الاوسط، قال العِراقي في تخريج الاحياء، حُجّة اللّٰه البالغة)
ترجمہ: "اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے عقل کو پیدا کیا، اور اس سے کہا: "سامنے آ"، تو وہ سامنے آ گئی، اور فرمایا: "پیچھے جا"، تو وہ پیچھے چلی گئی۔ اور اللّٰه تعالیٰ نے فرمایا: "تیری وجہ سے میں لوگوں کو سزا دوں گا"۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
آغاز 0:00
1:53 رسولِ اکرم ﷺ کے مقاصدِ بعثت میں سے ایک اہم مقصد
3:34 دنیا اور آخرت کے حوالے سے مسلمان اور کافر کی سوچ میں بنیادی فرق
6:17 سوچ، تکلم اور عمل کی صلاحیت سے انسان کو بہرہ ور کیا گیا ہے
9:11 انسانوں میں جوہرِ انسانیت‘ عقل کا مادہ اور اس کی صلاحیت ہے
15:17 دینِ اسلام کی تعلیمات کے دو اہداف: تہذیبِ نفس انسانی اور سیاستِ ملیہ
17:38 دنیا میں تین ملتیں ہیں: 1۔ ملت نجامین، 2۔ ملت طبعیین اور 3۔ ملت ابراہیمیہ حنیفیہ
21:23 ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ میں تحریفات کرنے والے طبقات اور تحریف کی نوعیت
34:30 میثاقِ مدینہ کی روشنی میں مسلمانوں کو سیاستِ ملیہ بارے رہنمائی
39:43 قبلۂ اوّل کی بحث میں ایک نادر نکتہ اور بیت المقدس کو قبلہ بنانے کی وجہ
43:07 مکہ اور مدینہ میں موجود سیاسی طاقتیں اور ان سے نمٹنے کی نبوی حکمتِ عملی
47:18 یہود کے قبائل بنونضیر اور بنوقریضہ کے خلاف اقدامات دراصل اُن کی سیاسی سزا کے نتیجے میں تھے
52:59 سیاسی طاقت کا ارتقا اور ملّی یکجہتی کی نبوی حکمتِ عملی
55:15 مسلمان ملتِ حنیفیہ کا آج کا المیہ اور مسخ شدہ ملتِ ابراہیمیہ کی اتباع
59:14 مسلمانوں میں نااتفاقی اور خانہ جنگیوں کے تباہ کن اثرات و نتائج
1:05:02 سیاسی بے شعوری اور جہالت کے اجتماعی قومی اور ملّی نقصانات
1:12:36 مسلمانوں کو خود فریبی سے نکلنے کی ضرورت اور اس کا درست لائحۂ عمل
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/