حجۃ اللہ البالغہ | 091 | کتاب وسنت کے شرعی معنی کیسے سمجھیں | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 91

مبحثِ سابع:
احادیثِ نبویہ ؐسے شرائع و قوانین کے اَخذ و اِستنباط کا دائرہ کار

باب:06
کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ ﷺ سے معانی شرعیہ کی تفہیم کے طریقوں کا تعارف


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 18 ؍ مارچ 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:19 گذشتہ باب کا خلاصہ اور موجودہ باب کا تعارف : کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ ﷺ سے معانی شرعیہ کی تفہیم کے طریقوں کا ذکر
2:07 شرعی معنی و مفہوم اخذ کرنے کے چھ دائرے
11:41 معانی شرعیہ کی تفہیم کے چھ دائروں کے مزید تین مباحث:
15:29 ۱۔ پہلی بنیادی بحث: اَحکامات کی قانونی نوعیت (فرض، واجب وغیرہ) کا تعین اور ان کے مابین درجہ بندی کا فرق و امتیاز کو ملحوظ رکھنا
27:47 ۲۔ دوسری بنیادی بحث: علت ، اس کی اقسام (منصوصہ و مستنبطہ)، رکن اور شرط کی معرفت حاصل کرنا اور اس کے چار پہلو
40:35 سلیقة المجتھد: مسلسل غور وفکر کے ذریعہ مجتہد، علت و رکن اور شرط متعین کرتا ہے
51:10 ۳۔ تیسری بنیادی بحث: قوانین کے مقاصد و اَہداف سے واقفیت حاصل کرنا
57:43 تشریع (ذیلی نظام) و تَیسِیر و اِحکامِ دین کے قوانین
1:09:17 مقاصدِ شریعت معلوم کرنے کے چار طریقے

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Nov 26, 2023