حجۃ اللہ البالغہ | 085 | مصالح اور شرائع میں فرق حصہ اول | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 85

مبحثِ سابع:
اَحادیثِ نبویہ ؐسے شرائع و قوانین کے اَخذ و اِستنباط کا دائرہ کار

باب:02 (حصہ اول)
علمِ مَصالح و مفاسد اور علمِ شَرائع و حدود و فرائض میں بنیادی فرق و امتیاز

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 05 ؍ فروری 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:19 سابقہ درس کا ماحَصَل اور اس باب میں بابِ تبلیغِ رسالت کے چار علوم میں سے پہلے علم کے دو ذیلی علوم کا بیان
3:07 قانون سازی کے لیے شارع علیہ السلام کے علومِ نبوت کا درست منهج اور عملی کردار جاننا لازمی و ضروری ہے۔
5:02 (۱) سوسائٹی کی قانونی تشکیل میں "علم المصالح و المفاسد" کا کردار "علم المصالح و المفاسد" کے دو شعبے؛ تہذیبِ نفس (اخلاقِ فاضلہ) اور ارتفاقات
14:36 رسول اللہ ﷺ نے علم المصالح و المفاسد کے دونوں دائروں (تہذیبِ نفس اور ارتفاقات) کی متعین ضابطہ بندی نہیں کی۔
25:58 ہر مَصلحت و مَفسدہ کے تین اہم بنیادی اصول
31:47 شریعت پر عمل درآمد کرنے کے لیے سوسائٹی کے مصالح و مفاسد کو پیشِ نظر رکھنے کی ضرورت و اہمیت
33:56 مَصلحت و مَفسدہ کے تین اصولوں کی طرف رجوع کے معنی کے چار پہلو
37:17 علم المصالح و المفاسد سے اللہ کے راضی ہونے یا ناراض ہونے کی قانونی حیثیت و نوعیّت کے دو نکات و فوائد
49:12 (۲) علم الشرائع والحدود (حدِ سرقہ، و زنا وغیرہ) والفرائض (وراثت): تعریفات اور ان کا بنیادی ڈھانچہ
58:27 اس علم کا تعلق سیاستِ ملیّہ کی قانون سازی سے ہے۔
1:02:39 علم الشرائع والحدود والفرائض کی ایک اور نوعیت سے وضاحت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Nov 16, 2023