حجۃ اللہ البالغہ | 082 | نسخ کے اسباب | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 82

مبحثِ سادس:
سیاستِ ملت

باب:20
سیاستِ مِلیّہ میں نَسخ و تَرمیم کے بنیادی اَسباب
(حضورﷺ کے سیاسی اُمور کے تناظر میں نَسخ کی اقسام کی حقیقت)

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 15 ؍ جنوری 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:30 سابقہ درس کا خلاصہ
3:03 سیاستِ ملیّہ میں نَسخ و تَرمیم کی اہمیت اور اس کی حقیقت
8:31 فرمانِ خداوندی کی روشنی میں نَسخ کے بنیادی قاعدے سے متعلق شاہ صاحب کی باکمال تشریح
10:07 نَسخ کی دو قسمیں:
12:05 (۱) نَسخ کی پہلی قسم:
ارتفاقات و عبادات کے عملی نظام میں حضورﷺ نے اپنے اجتہاد سے ضابطہ بندی کی تو اللہ تعالی نے بسا اوقات آپؐ کے اجتہاد کو یا تو سرے سے ختم کرکے نیا حکم جاری کردیا، یا اس اجتہاد میں جزوی تبدیلی کی جیسے بیت المقدس کو قبلہ مقرر کرنا اور شراب کے برتنوں کے استعمال کی ممانعت
27:18 نَسخ کی پہلی قسم سے متعلق حضورﷺ کی حدیث (کلامی لا ینسخ کلامَ اللہ) کی تشریح
50:09 (۲) نَسخ کی دوسری قسم: ۱۔ کسی شے کی مَصلحت یا مَفسدے کی بنیاد پر حکم کا اِجرا اور اس کے بعد اس کی تنسیخ؛ مثال سے وضاحت
57:54 ۲۔ کسی حکم کی مصلحت نبوت کے ساتھ ظاہری خلافت کے قیام یا عدمِ قیام سے مختلف اور بدل جاتی ہے۔
1:01:13 نبی اکرمﷺ کی نبوت کے دونوں ادوار میں احکام کی نوعیت امتِ محمدیﷺ کے لیے مالِ غنیمت حلال ہونے کی دو وجوہات اور ان کی اصل حقیقت
1:19:07 امتِ محمدیہ پر خلافتِ باطنہ کے دور میں جہاد و قتال فرض نہیں تھا، ریاستِ مدینہ کے قیام کے بعد جہاد کا حکم دیا گیا۔
1:21:41 شاہ صاحبؒ کی قرآنی آیت "مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا" کی لاجواب تشریح : "بِخَيْرٍ مِنْهَا" سے مراد پہلی قسم اور "مِثْلِهَا" سے دوسری قسم مراد ہے،
نَسخ و ترمیم کا تعلق حضورﷺ کے سیاسی امور سے ہے۔

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Sep 18, 2023