خطبہ جمعہ/مقاصدِ حج اور معاشرتی اضطراب کے اسباب۔۔۔۔ / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

مقاصدِ حج
اور معاشرتی اضطراب کے اسباب

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 4؍ ذو الحجہ 1444ھ / 23؍ جون 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

1۔ ”وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّ عَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍۙ“۔ (22 – الحج: 27)
ترجمہ: ”اور پکار دے لوگوں میں حج کے واسطے، کہ آئیں تیری طرف پیروں چل کر، اور سوار ہو کر دُبلے دُبلے اونٹوں پر، چلے آئیں دور راہوں سے“۔

2۔ ”وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَ اَمْنًا ؕ وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّى ؕ“۔ (2 – البقرہ: 125)
ترجمہ: ”اور جب مقرر کیا ہم نے خانہ کعبہ کو اجتماع کی جگہ لوگوں کے واسطے اور جگہ امن کی، اور بناؤ ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ“۔

حدیثِ نبوی ﷺ :
”أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ عَلَيْكُمُ الْحَجَّ فَحُجُّوا“۔ (صحیح مسلم، حدیث: 3257)
ترجمہ: ”لوگو ! تُم پر حجّ فرض کیا گیا ہے، لہٰذا حجّ کرو“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:00 آغاز
1:10  مکہ معظمہ شعائر اللہ کا مرکز ہے اور اس کی تاریخی اور دینی اہمیت
6:28  حج کے لغوی معنی و مفہوم اور اس کی دینی اہمیت اور عظمت
15:55  فریضۂ حج کی ادائیگی اور قبولیت میں رزقِ حلال اور محنت کے مال کی اہمیت
20:54  امن کی اہمیت اور ناگزیریت قرآن حکیم کی نظر میں اور اس کے تقاضے
23:37  لوگوں کو بے گھر کرنے کا جرم اور سوچنے والے ذہنوں کے ترکِ وطن (Brain drain) کی عصری شکلیں
38:42  پاکستان سے بیرونِ ملک نوجوانوں کے فرار کے سماجی و معاشی اسباب
44:47 یونان جاتی کشتی کے سانحے کے تناظر میں معاشرتی المیہ اور جرم کی مرتکب قوتوں کا تجزیہ
انسانی سمگلنگ کے کاروبار کا بھیانک چہرہ اور اپنے وطن کی اہمیت کا احساس
انسانی سمگلنگ کے پیچھے مافیاز اور گینگز کو بے نقاب کرنے کی ضرورت
49:41 معاشرے میں خوف وہراس کا ماحول برطانوی استعماری دور کی یادگار ہے
53:55 مقاصدِ حج کے تناظر میں موجودہ معاشرتی اضطراب کا جائزہ
58:21 میدانِ عرفات کی جدید سہولتیں اور مقاصدِ حج میں جسمانی مشقت کا مقصد
1:04:25  قوم سازی میں نوجوانوں کی اہمیت اور ان کی تربیت کی ضرورت



پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Khutbat
Created At
Jun 26, 2023