دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

البدور البازغہ | 12 | سماحت کی اہمیت، اس کے متضاد سات کرداروں کا تجزیہ اور شجاعت کی حقیقت

البدور البازغہ | 12 | سماحت کی اہمیت، اس کے متضاد سات کرداروں کا تجزیہ اور شجاعت کی حقیقت
امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت درس: 12 (پہلا مقالہ: مبحثِ ثانی، فصل 3) (اخلاقِ فاضلہ کے حقائق کا جامع نظریہ) سماحت کی اہمیت، اس کے متضاد سات کرداروں کا تجزیہ اور شجاعت کی حقیقت مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة بتاریخ: 07؍ جون 2023ء / 17؍ ذی قعدہ 1444ھ بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ تیسرا خُلق؛ سماحت کی لغوی و اصطلاحی تحقیق ✔️ ۱) تنگی و طیش دونوں حالتوں میں انسان کا بڑا پن اور قلبی وسعت ✔️ ۲) پست عادات و افعال پر کنٹرول اور بچاؤ کی قلبی صلاحیت ✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کے شعر سے ’’مطلبِ دنیّ‘‘ کی وضاحت ✔️ رجل سَموح کے بالمقابل سات متضاد بداخلاقیوں کے حاملین کا تحلیل و تجزیہ ✔️ پہلاآدمی؛ ’’رجلِ غیرِ مُموِّہ‘‘ (کمینگی والی عادات کا اسیر) کی حالت کا جائزہ ✔️ دوسرا آدمی؛ رجلِ ضُجور (زُود رَنج) اور ردّیّ الرَجاء (ہلاکت، مغلوبیت اور ذلت پر مبنی پست امیدوں والا) ✔️ تیسرا آدمی؛ رجلِ شَحیح (بخیل) کی حالت ✔️ چوتھا آدمی؛ رجل ھَلوع (شر کی صورت میں رونے پیٹنے اور خیر کی صورت میں اکڑنے والا) ✔️ پانچواں آدمی؛ رجل اِمَّعہ (موقع پرست و مفاد پرست) ✔️ چھٹا آدمی؛ رجلِ عَبوس (غصے اور غم کی وجہ سے ہر وقت ماتھے پر تیور) ✔️ ساتواں آدمی؛ ذرا سی بات اور معمولی سی لغزش بھی معاف نہ کرنے والا ✔️ رجلِ سَموح کی نمایاں صفات و کردار ✔️ رجلِ سَموح کے انتقامی جذبے کے چار پہلو؛ اجتماعی ظلم، مکمل تیاری، جدوجہد و کوشش اور مصلحتِ کلیّہ ✔️ عدمِ انتقام کے جذبے کا نام سماحت نہیں! ✔️ جوّاد (سخی) کی تعریف نیز شریعت میں رجلِ سموح کے لیے ’’الخُلق الحسن‘‘ کی اصطلاح مستعمل ✔️ حدیث میں حسنِ خُلق (سماحت) اور اچھے پڑوس کے دو وصف ✔️ چوتھا خُلق؛ شَجاعت (بہادری) کی تعریف ✔️ بہادری کا تعلق اجتماعی مفاد اور مصلحتِ بالغہ سے ہے ✔️ محض مصلحتِ کلیّہ اور مفادِ عامہ کا علم حاصل کر لینا شجاعت نہیں! ✔️ مصیبت و مشقت کے موقع پر کمزور دل آدمی کی بہادری کا معاملہ ✔️ بغیر مقصد کے لیے مرنے کے لیے اِقدام کرنا شجاعت نہیں! ✔️ بسا اوقات جنگ سے راہِ فرار بھی بہادری ہے ✔️ نفسانی خواہشات کا اسیر بہادر نہیں ہو سکتا! ✔️ عزم و ہمت شجاعت کا تکملہ اور ان کا باہمی تعلق ✔️ عزم کی تعریف و توضیح نیز عزم اور یقین دونوں برابر وزن رکھتے ہیں ✔️ ایک عملی صورت کا پختہ عزم کرنے کے بعد فیصلہ پر تردّد و اضطراب کا ہونا عزم کے منافی بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا