دروس حُجّةُ اللہ البالِغة

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :95 /اصحابِ حدیث اور اصحابِ رائے کے اخذ .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :95 /اصحابِ حدیث اور اصحابِ رائے کے اخذ .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 95 تتمۂ مبحثِ سابع باب:03 اصحابِ حدیث اور اصحابِ رائے کے اخذ و استنباط کے اسالیب اور طریقوں کا موازنہ مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 18 ؍ اپریل 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس 0:27 مبحثِ سابع و تتمے کے سابقہ دروس کا خلاصہ اور موجودہ باب سے ان کا ربط و تعلق 8:30 اکابر صحابہؓ و تابعینؒ اپنی رائے سے فتوی دینے کے بجائے قرآنِ حکیم و حدیثِ رسول اللہﷺ کو ترجیح دیتے تھے۔ 15:55 امام شافعیؒ کے زمانے کے بعد عالمِ اسلام میں احادیث و آثار کے صحیفوں، نسخوں اور کتابوں کی جمع و تدوین کا ارتقائی عمل 20:26صحیح احادیث جمع و تدوین پر امام شافعیؒ کا امام احمد بن حنبلؒ کو خراجِ تحسین اور حدیث کے مطابق عمل کرنے کی تاکید؛ وجوہات و دلائل 25:19 رُواتِ حدیث کی چھان پھٹک اور پڑتال کے لیے علمِ اسمائے رجال کے قواعد و ضوابط کی تدوین 31:02 نُقّاد مُحدثین کا مرفوع متصل احادیث کی معرفت و پہچان کے لیے انتہا درجے کی جدوجہد 37:24 احادیث سے مسائل کا اخذ و استنباط کرنے والے اصحاب الحدیث کے طریقۂ کار کے چار اصول: 47:21 احادیث سے مسائل کا اخذ و استنباط کے طریقۂ کار کی سند پر صحابہ کرامؓ و تابعینِ عظامؒ کے طرزِ عمل سے گیارہ دلائل 59:26 فقہائے مُحدثین کے سب سے بڑے سرخیل امام احمد بن محمد بن حنبلؒ اور پھر اسحاق بن راہویہؒ ہیں۔ 1:01:00 امام احمد ؒ کی جانشین جماعت نےاحادیث کے نئے فنون متعارف کرائے اور اس کے تین بنیادی امور 1:03:43 امام احمد ؒ کے دور کے بعد، چار بڑے محدثین: 1:04:40 ۱۔ امام بخاریؒ کا حدیث میں بنیادی نکتۂ نظر، علمی مقام و مرتبہ اور صحیح بخاری کا درجہ 1:07:22 ۲۔ امام مسلم نیساپوریؒ کا حدیث میں امتیازی کام، علمی مقام و مرتبہ اور صحیح مسلم کا درجہ 1:10:03 ۳۔ امام ابو داؤد سجستانیؒ کا سنن ابی داؤد میں منفرد فقہی پہلو 1:12:32 ۴۔ امام ابو عیسی ترمذیؒ کے جامع ترمذی میں چند نمایاں پہلو اور ممتاز علمی کام 1:19:04 أصحاب الرائے، خصوصاً امام ابو حنیفہؒ کے بنیادی اصول و دلائل اور نمایاں خصوصیات 1:27:25 اصحابِ رائے کے اجتہادات و تخریجات کے دس بنیادی اصول اور مجتھد فی المذھب کا درجہ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/