حُجّةُ اللّٰه البالِغة :86 / علمِ مَصالح و مفاسد (حصہ دوم)... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 86 مبحثِ سابع: احادیثِ نبویہ ؐسے شرائع و قوانین کے اَخذ و اِستنباط کا دائرہ کار باب:02 (حصہ دوم) مَصالح و مَفاسد کے علم اور شَرائع و حدود و فرائض کے علم میں بنیادی فرق و امتیاز (مقادیر متعین کرنے میں قیاس کی حقیقت اور علماءِ امت کے تین اتفاقی امور) مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 12 ؍ فروری 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس 0:25 باب کے نصفِ اول کا خلاصہ: مَصالح و مَفاسدکے تین دائرے: ۱۔ انسانی نفس کی تہذیب ۲۔ ارتفاقات کی درستگی کے لیے نظم و نسق کا قیام ۳۔ حق کو غالب کرنے اور باطل کو مٹانے کے لیے جد و جهد 9:36 علمِ شَرائع و حدود و فرائض میں مقدار مُتعیَّن کرنے کا مَرکز و مَنبَع ذاتِ باری تعالیٰ اور نبی ہیں۔ 16:51 علمِ شَرائع و حدود و فرائض میں مقدار مُتعیَّن کرنے کے ضمن میں علماءِ امت کا تین امور میں اصولی اتفاق: 17:25 ۱۔ شرعی حکم کی مقدار کے تعین میں قیاس کا عمل دخل نہیں ہے۔ 18:03 ۲۔ مُشترک علت کی اساس پر حکم لگا کر قیاس کیا جا سکتا ہے 20:42 ۳۔ محض مصلحت کو بنیاد بنا کر قیاس کرنا درست نہیں ہے۔ 24:37 جیسے نماز کی تخفیف کے سلسلے میں کسی مصلحت کی بنیاد پر مسافر پر مقیم کو قیاس نہیں کیا جاسکتا، 29:34 قیاس میں غوطہ زن رہنے والے بعض فقہا کی حالت: قیاس کی بنیاد پر مقدار متعین کرنے اور علت مقرر کرنے میں تسامح کی تین مثالوں سے وضاحت 32:34 فقها کی متعین مقدار، دراصل مقدار نہیں بلکہ عملی شکل کا تعین کرنا ہے۔ 43:04 مصلحت و مقدار میں بنیادی فرق اور چار مثالوں سے مزید تفصیلات 56:31 صحابہ کا مقدار متعین کرنے میں قیاس کرنے سے مُتعلق اہم سوال کا جواب 1:02:57 شَرائع و حدود و فرائض کے علم میں مُتعیَّن مقادیر کے ساتھ براہ راست اللہ کی رضامندی اور ناراضگی وابستہ ہے، علت و مصلحت کے ساتھ نہیں، 1:09:22 مصالح و مفاسد کے باب میں اللہ کی رضامندی اور ناراضگی مصلحت و مفسدے سے متعلق ہے۔ 1:15:18 واحب و حرام اور مندوب و مکروه کی مقدار متعین کرنےکی تفصیلات پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/