حُجّةُ اللّٰه البالِغة :25 / عالمِ برزخ میں انسانوں کی مختلف.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس :25 مبحث ِدوم: دنیا کی زندگی میں اور مرنے کے بعد سزا و جزا کی کیفیت باب: 3 *عالمِ برزخ میں انسانوں کے مختلف حالات کا جائزہ* مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 11 ؍ جولائی 2018ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:16 گذشتہ دو دروس کا خلاصہ 2:22 انسان کے چار مواطن و مقامات (دنیا، برزخ، حشر اور جنت/جہنم) میں نسمہ برقرار رہے گا۔ 25:07 عالمِ برزخ میں پہلی قسم: اہلِ یقظه (الملاء الاعلی کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگوں) کے احوال اور شاہ صاحب کا اولیاء اللہ کی ایک جماعت کا مشاہدہ 40:50 نورِ اعمالِ مرضیه، نورِ یادداشت اور نورِ رحمت کی وضاحت 46:15 عالمِ برزخ میں دوسری قسم: اہلِ یقظه کے قریب تر لوگوں کے حالات 48:01 خواب کی حقیقت اور حسِ مشترک کی وضاحت 58:52 انسان اپنے جسمانی مزاج کے مطابق خواب میں چیزیں دیکھتا ہے۔ 1:02:36 نومِ بھیمی میں آنے والے خوابات ، انسانی خیالات کے تابع ہوتے ہیں ۔ 1:05:34 برزخ میں نومِ طبیعی والے شخص کے احوال خواب کی مانند اور یقظان بالطبع والے جاگنے کی حالت میں ہوتے ہیں۔ 1:16:59 عالمِ برزخ میں تیسری قسم: بهیمیت و ملکیتِ ضعیفه (الملاء السافل کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگوں) کے حالات 1:21:40 شاہ صاحب نے عالمِ برزخ میں تیسری قسم کے لوگوں کو ایک عجیب مثال سے سمجھایا ہے۔ 1:30:48 تیسری قسم کے بعض افراد کی عالمِ برزخ میں مادی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔ 1:34:51 تیسری قسم کے جو افراد جبلی طور پر شیطانی مزاج کے حامل ہوتے ہیں ، وہ شیاطین سے جا ملتے ہیں۔ 1:38:43 عالمِ برزخ میں چوتھی قسم: بهیمیتِ قویه اور ملکیتِ ضعیفه (اہلِ تصالح) والوں کے احوال 1:45:47 عالمِ برزخ عالمِ دنیا کے بقایا جات میں سے ہے۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/