حُجّةُ اللّٰه البالِغة :19 / انسانی ذہن میں اعمال کے محرک خیالات.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس :19 حُجّۃُ اللّٰہ البالِغۃ کا مبحث اول: اسباب تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل باب؛10 انسانی ذہن میں اعمال کے محرک خیالات کے اسباب (حُجّۃُ اللّٰہ البالِغۃ کے مبحث اول: اسباب تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل کے دسویں باب کا مطالعہ) مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 18 ؍ اپریل 2018ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 0:18 گذشتہ ابواب کے امور کا جائزہ اور آمدہ ابواب کی مباحث سے ربط 6:01 عمل کی پیدائش کا پہلا مرحلہ خیال ہے ، خیال سے اراده بننے تک کا عمل اور ارادہ کی تعریف 12:18 انسان کو اعمال پر اکسانے والے خیالات کے پانچ اسباب 15:31 جبلتِ ؛ انسانی خیالات کا ایک بڑا سبب ہے۔ 24:24 انسان میں خیال پیدا کرنے کا دوسرا اہم سبب: طبیعی مزاج 30:12 تعلیم و تربیت سے مزاج بدل سکتا ہے نہ کہ جبلت 37:34 عادات اور مالوفات (گرد و پیش کا ماحول اور سسٹم): خیالات کا تیسرا سبب 40:18 خیالات کا چوتھا سبب ؛ نفس ناطقہ پر خطرہ حقانی کا آنا 48:13 خیالات کا پانچواں سبب: انسانوں اور جنوں میں سے شیاطین کے اثرات 51:49 خوابات میں آنے والے تخیلات کے اسباب وہی ہیں جو بیداری میں خیالات کے اسباب ہیں۔ 53:55 محمد بن سیرین کے ہاں خوابات کی تین قسمیں: حدیث النفس، تخویف الشیطان اور بشری من اللہ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/