حُجّةُ اللّٰه البالِغة :08 /عالمِ مثال اور عالمگیر تجلیات و تدلیات۔۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف*حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس* *درس :8* *مبحثِ اوّل: اسبابِ تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل* *باب: 2۔ عالمِ مثال اور عالمگیر تجلیات و تدلیات کے نظام کا تعارف* *مُدرِّس*: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 13؍ جمادی الاولی 1439ھ / 31؍ جنوری 2018ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇 1:13 سابقہ درس کا خلاصہ اور دائرۂ تخلیق و تدبیر میں فرق اور ذاتِ الٰہی بہ بطور مدبرِ کائنات 9:47 نظامِ تجلیات و تدلیات؛ کائنات میں تدبیرِ الٰہی کے لیے کار فرما قوتیں اور تجلی و تدلی میں فرق 17:07 عالمِ مثال (عالمِ ملکوت کا عالمِ ناسوت سے رابطے کا غیر مادی عالم) کی حقیقت 20:31 کائنات کی معنویتیں، مادی جسم کا وجودِ مثالی 28:41 عالمِ مثال سے ایسی چیزوں کا کرۂ ارض پر نزول‘ جن کا دنیا میں کوئی جسم نہیں ہوتا ہے؛ جیسے ’’تجلیٔ طور‘‘ 43:07 عالمِ مثال پر اَحادیثِ مبارکہ کی رہنمائی 1:20:41 عالمِ مثال سے متعلق اَحادیث کے حوالے سے تین آرا اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا مؤقف 1:33:17 شاہ صاحبؒ کا اپنے مؤقف کی تائید میں امام غزالیؒ کی عذابِ قبر سے متعلق گفتگو سے استدلال 1:55:43 عالمِ مثال کے دو مرحلے؛ ملائِ اعلیٰ اور ملائِ سافل پر تمہیدی گفتگو پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/