خطبات

قرآن حکیم میں فکر و تدبُّر کی اہمیت اور دینی تعلیم و تربیت کے مراکز کی ذمہ داریاں | 2023-08-04

قرآن حکیم میں فکر و تدبُّر کی اہمیت اور دینی تعلیم و تربیت کے مراکز کی ذمہ داریاں | 2023-08-04
*قرآن حکیم میں فکر و تدبُّر کی اہمیت**اور دینی تعلیم و تربیت کے مراکز کی ذمہ داریاں* *خُطبۂ جمعۃ المبارک:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 16؍ محرم الحرام 1445ھ / 4؍ اگست 2023ء *بمقام:* جامعہ تعلیم القرآن، ریلوے مسجد، ہارون آباد، ضلع بہاولنگر *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:* *آیاتِ قرآنی:* *1۔* وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الذِّكۡرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ‏۔ ( 16 - النحل: 44) ترجمہ: "اتاری ہم نے تجھ پر یہ یادداشت کہ تو کھول دے لوگوں کے سامنے وہ چیز جو اتری ان کے واسطے"۔) *2۔* اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ۔ ( 15 - الحجر: 9) ترجمہ: "ہم نے اَپ اتاری ہے یہ نصیحت، اور ہم آپ اس کے نگہبان ہیں"۔ *حدیثِ نبوی ﷺ:* "خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ"۔ (صحیح بخاری، حدیث: 5027) ترجمہ: "تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے"۔ *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇 1:35 قرآن حکیم کی مقدس تعلیمات اور تعلق مع اللہ میں ان کا کردار 4:05 خانۂ کعبہ کے انسانیت کے لیے انوارات اور اس کا جاری و ساری فیضان 6:01 انسانی قلوب کی صفائی اور ترقی میں ذکرُ اللہ کی ضرورت و اہمیت 9:26 قرآن حکیم کا انسانی قلوب سے تعلق اور اس کی اظہر من الشمس حقیقت 18:28 خلیفۂ ثالث حضرت عثمان غنیؓ کے دور میں متعدد مصاحفِ قرآنی کی تیاری 23:38 حفاظتِ قرآن حکیم کا نظام اور دریافت شدہ صحیفۂ قرآنی کا واقعہ 25:33 آخرت میں انسان سے نماز کا سوال اور نماز کی روح اور اثرات و نتائج 32:11 قرآن حکیم میں نماز اور زکوٰۃ کا اکٹھے ذکر کرنے کی بلیغ حکمت 37:21 قلبِ انسانی، حجرِ اَسود اور خانۂ کعبہ کے گرد طواف کے انسانیت گیر اثرات 46:34 زکوٰۃ کے مکلف اُمرا سے زکوٰۃ وصول کرکے غربا کو تقسیم کرنے کی حکمت 49:34 عباداتِ الٰہی کا انسانی معاملات سے تعلق اورایک غلط فہمی کا ازالہ 52:50 قرآن حکیم کی تعلیمات میں غور و فکر اور تدبر کی ضرورت و اہمیت 1:00:21 حفظِ قرآن کا نظام سینہ بہ سینہ انتقال کی آسان اور عصری مثال سے تفہیم 1:03:34 حضرت محمد ﷺ کی وفات کے وقت خلیفۂ اَوّل کا آیتِ قرآنی سے تفقُّہ اور بصیرت کا پیغام 1:14:21 مدارس کے نظام میں حریتِ فکر کی بقا کے لیے حضرت نانوتویؒ کا شعور 1:20:33 آج مدارسِ دینیہ کے نظامِ تعلیم و تربیت کے لیے نقصان دہ رویے 1:23:16 دینی مدارس کا نظام چلانے کے لیے مضبوط اعصاب اور حریتِ فکر ضروری ہے 1:28:28 سرمایہ دارانہ سودی معاشی نظام میں علمائے کرام کی ذمہ داری 1:32:38 صحیح علم اور مہارتوں کو سیکھنے کی ضرورت اور اہمیت 1:36:25 بے عمل حافظِ قران کے بارے میں حضور ﷺ کا خواب میں مشاہدہ 1:41:14 انسان کے آخری درست انجام کے لیے خاتمہ بالایمان شرط ہے