خطبات

تقریبِ تکمیل صحیح بخاری/ درس صحیح بخاری (آخری حدیث) / شیخ الحدیث مفتی عبدالخالق آزاد

تقریبِ تکمیل صحیح بخاری/ درس صحیح بخاری (آخری حدیث) / شیخ الحدیث مفتی عبدالخالق آزاد
اسلام کے عملی نظام کی توضیح و تشریح پر مبنی صحیح ترین احادیثِ رسول اللہ ﷺ پر مشتمل امام بخاریؒ کی مایۂ ناز تصنیف ’’الجامع الصّحیح‘‘ کی تکمیل کی تقریب میں*درسِ صحیح بخاری شریف* *(آخری حدیث)* *مدرس:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 13؍ رجب المرجب 1444ھ / 5؍ فروری 2023ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇 1:00 کلام اللہ قرآن حکیم انسانیت کے نام اللہ کے فرامینِ شاہی ہیں 3:01 قرآنی دستور کی عملی تشریح حدیث النبی ﷺ ہے 4:15 انسانی معاشرے کی تشکیل کے دو بنیادی ماخذ (قرآن و حدیث) کی حفاظت کرنے والے نامور خلفا 6:19 صحیح بخاری کا بنیادی خاکہ و خلاصہ 10:49 بخاری شریف چار بنیادی اُمورپر مشتمل ہے 12:16 دین کے بنیادی اُمور کا مرکز و منبع توحید ہے 13:44 بخاری کی آخری حدیث کے مضامین؛ میدانِ حشر میں میزانِ عدل سے انسانی اعمال کا وزن کیا جائے گا 21:15 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے فرمایا کہ آپ ﷺ کو انسانی اعمال کے وزن اور ان قدر وقیمت معلوم تھی 24:28 القِسْط (عدل و انصاف) کی لغوی تحقیق 27:42 عدل و انصاف کے نظام کے قیام کی ضرورت اور انتہا پسندی کی ممانعت 31:27 امام بخاریؒ کا مکرر حدیث لانے کا انوکھا انداز 34:07 ثلاثیاتِ بخاری امام بخاریؒ کا امتیاز 35:15 روایتِ حدیث میں سند کی ضرورت و اہمیت اور ولی اللّٰہی مشائخ تک حضرت اقدس مدظلہ کے سلاسلِ سند 40:34 آخری حدیث کی تشریخ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/