خطبات

خطبہ عید الاضحیٰ 2022ء / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

خطبہ عید الاضحیٰ 2022ء / مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری
*خطبہ عید الاضحیٰ* 1443 / 2022ء *خطاب* حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 10؍ ذوالحج 1443ھ / 10؍ جولائی2022ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی* 1۔ لَنۡ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُـوۡمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰـكِنۡ يَّنَالُهُ التَّقۡوٰى مِنۡكُمۡ‌ؕ (22 - الحج: 37) ترجمہ: "اللہ کو نہیں پہنچتا ان کا گوشت اور نہ ان کا لہو، لیکن اس کو پہنچتا ہے تمہارے دل کا ادب"۔ _______________ 2۔ وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖ‌ؕ (22 - الحج: 30) ترجمہ: "اور جو کوئی بڑائی رکھے اللہ کی حرمتوں کی سو وہ بہتر ہے اس کے لیے اپنے رب کے پاس"۔ *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇 1:01 عیدالاضحی کا دن؛ انبیا علیہم السلام کی سیاست کا اہم ترین مظہر ہے 1:34 عید ِقربان منائے جانے کا پسِ منظر ؛ حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل علیہما السلام کا عزم 3:06 بعض سابقہ اَقوام پر عذابِ الٰہی کے اَسباب و محرکات 4:49 خالص انسانیت کے تحفظ اور بقا کی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جدوجہد 7:34 حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سوالات و مکالمات کی دعوتی و تاریخی اہمیت 10:56 حضرت ابراہیمؑ انسانیت کے مجموعہ اوصاف کے حوالے سے نمونۂ اِنسانیت تھے 12:34 حضرت اسماعیلؑ معیارِ انسانیت کے حوالے سے حضرت ابراہیمؑ کے جانشین تھے 13:40 انسانیت و قومیت کی سیاسی اجتماعیت کے لیے مرکز کی اہمیت 14:10 بیت اللہ الحرام انسانیت کی اجتماعیت کا مرکز و محور ہے 15:08 حج کے موقع پر بیت اللہ الحرام میں عالمگیر اجتماعیت کا مظاہرہ 16:03 بیت اللہ الحرام، اَمن اور سیاسی اجتماعیت کا مرکز 17:05 حجِ بیت اللہ الحرام اور قربانی کا آپسی ربط و تعلق اور تلازُم 17:39 قربانی سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈے کی حیثیت 19:54 حیوانی خواہشات توڑنے کے لیے قربانی کی ناگزیریت اور ضرورت 20:29 مال کو صدقہ اور خرچ کرنا‘ قربانی کے علاوہ ایک مستقل عمل ہے 23:53 عدل و انصاف پر مبنی سیاست کی اہمیت اور فاسد سیاسی عمل کے نقصانات 26:59 قربانی کے عمل کے حقیقی نتائج؛ معاشرے میں تقویٰ و عدل کا قیام ہے 29:07 قربانی کے جانور کے معاملے میں بعض احتیاطوں کی ناگزیریت 33:29 قربانی کے جانور کے بارے میں حضرت شیخ الہند مولانا محمودحسنؒ کا معمول 36:10 قربانی کے نصاب سے متعلق چند انتہائی پیشِ نظر اہم اُمور 39:03 قربانی کے بارے میں تعاملِ اُمت اور فقہا کے ضابطوں کی اہمیت 40:28 قربانی سے متعلق نام نہاد تجدید پسندوں کی بے سروپا باتیں پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/