خطبات

حکمتِ نظری و عملی کے دائروں میں ولیُ اللّٰہی اُسلوبِ فکر اورعصرِ حاضر کی حکمتِ سعیدیہ کا جائزہ | 19-12-2025

 حکمتِ نظری و عملی کے دائروں میں ولیُ اللّٰہی اُسلوبِ فکر اورعصرِ حاضر کی حکمتِ سعیدیہ کا جائزہ | 19-12-2025
حکمتِ نظری و عملی کے دائروں میں ولیُ اللّٰہی اُسلوبِ فکر اورعصرِ حاضر کی حکمتِ سعیدیہ کا جائزہخطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 27؍ جمادی الاخریٰ 1447ھ / 19؍ دسمبر 2025ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی آیتِ قرآنی: ‌ادْعُ ‌إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ۔ (-16 النّحل: 125) ترجمہ: ”اپنے رب کے راستے کی طرف دانش مندی اور عمدہ نصیحت سے بلا اور ان سے پسندیدہ طریقہ سے بحث کر“۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات 0:00 آغاز 1:15 ادھورے اور ناقص نظام اور دینِ اسلام کے کامل و مکمل فکر و عمل کی دعوت 3:24 حکمت کا بنیادی اصول؛ غلط افکار و نظریات اور اعمال کو روک کر صحیح سمت کی طرف گامزن کرنا 9:10 حکمت کے دو دائرے؛ حکمتِ نظری و عملی اور انبیاءؑ کی بعثت 11:08 ایمان کی تعریف؛ ہر علم و عمل میں اتباعِ رسول اللہ ﷺ اور اس پر پختہ یقین 12:44 حکمت نظری و عملی کی تین قسمیں 19:35 نبی اکرم ﷺ کی حکمت کے ان چھ دائروں کی درستگی کی دعوتِ حق اور درست فکر و عمل کا تعین 20:10 مکہ میں مشرکین کے غلط الوہی تصورات اور مدینہ میں یہود ونصاریٰ کے فاسد ابہامات کا رد 27:48 آپؐ کا حکمتِ ریاضیہ و طبیعیہ کے نکتۂ نظر سےغلط تصورات و خیالات کی تردید اور صحیح فکر و عمل کا تعین 35:03 حکمتِ عملیہ کے تینوں دائروں میں نبی اکرمؐ کی رہنمائی 46:15 خلفائے راشدینؓ کا اس حوالے سے اسوۂ حسنہ کا کامل اتباع اور حکمت، موعظتِ حسنہ و مجادلہ و حسنہ کی اساس پر مضبوط و مستحکم قومی و بین الاقوامی نظام کا قیام 56:34 گذشتہ خطبہ جمعہ سے ربط و تعلق ✔ پہلے دور میں فلسفہ، حکمتِ نظری و عملی کا چیلنج اور ولی اللہی حکمت کا اسلوب ✔ دوسرے دور (1857ء) میں دہریت و غلامی کا چیلنج اور امداد اللہی و قاسمی ورشیدی حکمتِ عملی ✔ تیسرے دور (1947ء) میں جدید ظالمانہ نظام کا چیلنج اور حکمتِ سعیدیہ کی اساس پر مجدد العصر کا فکرو عمل ✔ آج کا معروضی تقاضا اور دعوتِ فکر و عمل بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا