17-03-2023| رمضان المبارک کی دینی اہمیت اور تربیتی و اجتماعی تاثیرات
*رمضان المبارک کی دینی اہمیت* *اور تربیتی و اجتماعی تاثیرات**خُطبۂ جمعۃ المبارک:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 24؍ شعبان المعظم 1444ھ / 17؍ مارچ 2023ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ* *آیتِ قرآنی* یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ۔ (2 – البقرۃ: 183) ترجمہ: ”اے ایمان والو ! فرض کیا گیا تم پر روزہ، جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں (پہلے لوگوں) پر، تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ“۔ *حدیثِ نبوی ﷺ* ”مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 1901) ترجمہ: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور احتساب کی نیت سے رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے“۔ *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇 ✔️ اللّٰہ تعالیٰ کا خلیفہ کون بن سکتا ہے؟ خلیفۃُ اللّٰہ کی بنیادی اہلیت ✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تعلق مع اللّٰہ کے لیے انسانی روح کو ذریعہ بنانے کا کارنامہ ✔️ انسان‘ روح اور نفس پر مشتمل ہے، معرفتِ خداوندی اس کی ضرورت ہے ✔️ تعلق مع اللّٰہ کے لیے حنیفی اُصول اور اس کا عملی طریقہ کار ✔️ کائنات اور انسان کے مطالعے کے لیے زمان و مکان کی اہمیت ✔️ اشیا اور زمان و مکان (Time and space) میں تاثیراتِ الٰہی کا نظام ✔️ عارف باللّٰہ اور عالم باللّٰہ کا فرق اور عالم باللّٰہ کی خصوصیت ✔️ سال کے بارہ مہینوں کی تقسیم اور ان کے اثرات و تاثیرات کا نظام ✔️ حرمت کے چار مہینوں کے بعد رمضان المبارک کی خصوصی تاثیر ✔️ قرآن و حدیث سے ثابت شدہ رمضان المبارک کی دو لازمی خصوصیات ✔️ رمضان المبارک کے روزے کے ذریعے انسان کی روحانی ترقی اور کیفیات ✔️ کرۂ ارض پر خصوصی تاثیرات کے بعض خصوصی مختلف اوقات ✔️ خصوصی اوقات روزانہ (پانچ نمازیں)، ہفتہ وار (جمعہ)، ماہانہ (ایامِ بِیض)، سالانہ (رمضان کے روزے) ✔️ روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ عبادات کی اجتماعی اور سیاسی اہمیت ✔️ جسمانی، طبی اور روحانی اثرات و نتائج کے حوالے سے روزے کا آفاقی تصور ✔️ دینِ اسلام میں روزوں کا مقررہ نصاب سابقہ نصابوں کے مقابلے میں معتدل ہے ✔️ قرآن کے نزول کی روحانیت خلافتِ کبریٰ اور نظامِ عدل کے قیام کی راہ ہموار کرتی ہے ✔️ اجتماعیت اور تہذیبِ نفس میں تلاوتِ قرآن حکیم اور روزے کا بنیادی کردار ✔️ جیسے فصلوں کی کاشت میں موسموں کا لحاظ رکھا جاتا ہے، ایسے ہی اعمال کے نتائج میں بھی دنوں کا کردار ہے ✔️ خوش دلی سے رمضان المبارک کے قیام اور اہتمام کی دینی اہمیت ✔️ رمضان المبارک کے استقبال اور تیاری کے لیے آں حضرت ﷺ کا معمول ✔️ دیگر عبادات کی طرح رمضان میں اجتماع کی دینی و تربیتی اہمیت پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/