خطبات

06-01-2023| ...قرآن حکیم کا پیغامِ علم و حکمت

06-01-2023| ...قرآن حکیم کا پیغامِ علم و حکمت
قرآن حکیم کا پیغامِ علم و حکمت (مقاماتِ انبیاء علیہم السلام کے تناظر اور سورۃ النمل کی روشنی میں) خُطبۂ جمعۃ المبارک: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 13؍ جمادی الاخریٰ 1444ھ / 6؍ جنوری 2023ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ: آیاتِ قرآنی: 1۔ طٰسٓ، تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَ كِتَابٍ مُّبِیْنٍۙ، هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَۙ۔ (27 – النّمل: 1-2) ترجمہ: ”طٰس، آیتیں ہیں قرآن اور کھلی کتاب کی، ہدایت اور خوش خبری ایمان والوں کے واسطے“۔ 2۔ وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍ (27 – النّمل: 6) ترجمہ: ”اور تجھ کو تو قرآن پہنچتا ہے ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے“۔ حدیثِ نبوی ﷺ: ”مَنْ قرأَ القرآنَ فلْيسألِ اللهَ بهِ، فإنَّهُ سَيجِيءُ أقوامٌ يَقرؤُونَ القرآنَ، يَسألُونَ بهِ الناسَ“۔ (الجامع للتّرمذی، حدیث: 2917) ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو قرآن پڑھے تو اُسے اللّٰہ ہی سے مانگنا چاہیے۔ کیوں کہ عنقریب کچھ لوگ ایسے آئیں گے جو قرآن پڑھ پڑھ کر لوگوں سے مانگیں گے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 آغاز خطبہ 0:00 1:19 قرآن حکیم کے پیغام کی اہمیت 3:17 پیغامِ الٰہی کو منتقل کرنے کا انبیائے کرام کا منہج اور طریقۂ کار 5:45 طواسیمِ ثلاثہ (تین سورتوں) میں خصوصاً انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات، تعارُف اور جدوجہد 6:23 حروفِ مقطعات کے مفاہیم اور حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ارشاد 8:52 صوفیائے کرامؒ کی اصطلاح ’’حال‘‘ اور ’’مقام‘‘ کی وضاحت اور فرق 11:00 حال اور مقام کے تناظر میں انبیائے کرام علیہم السلام کا خصوصی مقام 11:53 حالات کو بار بار دُہرانا‘ یہ سالک کو مقام کے قریب تر کردیتا ہے 14:21 قرآن حکیم کا اجتماعی فکر ہی دراصل حضرت محمد ﷺ کا مقام ہے 16:21 قرآن حکیم کے دستورِ حیات اور دُنیاوی دساتیر میں بنیادی فرق 18:26 قرآن حکیم کے اَساسی اَفکار پر اعتقاد اور یقین کی کیفیت اور عملی نتائج 19:18 شک اور بے دِلی کی کیفیت میں اعمال کے مایوس کن اَثرات و نتائج 22:04 سپرد شدہ اُمور اور ذمہ داریوں کی جانچ پڑتال کی سائنس اور نتائج 24:48 حالت اور جذبے سے آگے مقام کی کیفیت حاصل کرنے میں عقیدۂ آخرت کی اہمیت 26:10 یَدُ اللّٰہ علَی الجَماعۃ" کے تناظر میں اجتماعیت کی اہمیت" 26:33 وصول الی اللہ کے لیے نماز اور زکوٰۃ کی اجتماعی اہمیت 27:21 جماعت کے زیرِ اثر اعمال کی نگرانی کے اثرات و نتائج 30:31 انبیائے کرام علیہم السلام اپنے اعمال میں الٰہی استحضار کی کیفیت میں رہتے تھے 33:29 حقائق کے درست اِدراک اور صحیح علم کے درست نتائج اور ان پر مبنی حکمتِ عملی کی اہمیت 37:14 تمام علوم کا منبع اور مرکز ذاتِ الٰہی ہے، نیز اعمال اور حکمت کا باہم رشتہ 42:59 سورۃ النمل کا پسِ منظر اور واقعاتی تناظر میں تفسیری خلاصہ 54:22 رسول اللہ ﷺ کو عبادتِ ربِّ حرم، اطاعتِ الٰہی اور تلاوتِ قرآن کے احکام الٰہی 57:49 قرآن حکیم کے نام پر چندوں کے دَھندے کی ممانعت 1:02:22 عالمی سرمایہ داری نظام میں مسلم ممالک اور اقوام کی مالی و معاشی غلامی کے ناگفتہ بہ حالات پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/