Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 84 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4)

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 84 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4)
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 84: فصل ہفتم (مقصدِ دوم) خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 5؍ محرم الحرام 1447ھ / یکم؍ جولائی 2025ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ خلافتِ خلفائے راشدینؓ کے دلائلِ عقلیہ کے پہلے مقدمے کا خلاصہ ✔️ رسول اللہ ﷺ نے سب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو خلیفہ مقرر کیا، ان کے بعد حضرت عمر فاروقؓ پھر حضرت عثمان غنیؓ؛ عقلی دلائل ✔️ ان حضراتؓ کا زبردستی خلافت پر قبضے کا مفروضہ ماننے کی صورت میں سات طرح کی قباحتیں اور خرابیاں لازم آتی ہیں ✔️ سات قباحتوں اور خرابیوں کا مفصل بیان ✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘؛ عقلی دلائل کی روشنی میں پہلی خرابی کے مختلف پہلوؤں پر مفصّل اور جامع گفتگو ✔️ خدائے تعالیٰ تدلیس سے منزہ وپاک ✔️ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کی مدح وثنا میں کئی آیات نازل ہوئیں، تفصیلات ✔️ پہلی آیت ’’اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُ‘‘ الآیۃ کی روشنی میں ہر مخالف و موافق کے نزدیک حضورؐ کے رفیقِ خاص حضرت ابوبکرؓ ✔️ دوسری آیت ’’وَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَ السَّعَۃِ‘‘ الآیۃ میں باوجود سخت ناگواری کے‘ انفاقِ مال کے جذبے سے سرشار شخصیت؛ حضرت صدیقِ اکبرؓ کی طرف اشارہ ✔️ تیسری آیت؛ فتحِ مکہ سے پہلے اللہ کے راستے میں جہاد و قتال اور انفاقِ مال کے پہلے مصداق‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ ✔️ چوتھی آیت میں ’’صالح المؤمنین‘‘ کے مصداق‘ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر فاروقؓ ✔️ پانچویں آیت ’’وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسٰنًا‘‘ الآیۃ کے جملہ پہلوؤں کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ ✔️ چھٹی آیت ’’وَالَّذِیْ جَآئَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکرؓ کی طرف اشارہ ✔️ ساتویں آیت ’’اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ‘‘ الآیۃ حضرت ابوبکرؓکے بارے میں نازل ہوئی ✔️ آٹھویں آیت ’’وَ سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی‘‘ کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ ✔️ بہ وجوہِ کثیر‘ اس آیت کے مصداق‘ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ نہیں ✔️ اَتقیٰ، اَکرم اور اَصدق‘ خلافت کا حق دار ✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ ✔️ آیت ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی خلافت پر صراحتاً دلالت ✔️ آیت میں داعی کی تعیین کے احتمالات اور اصح احتمال کا تعین ✔️ ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ میں پہلے داعی ابوبکر صدیقؓ، ان کے بعد عمر فاروقؓ اور پھر حضرت عثمان غنیؓ ✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ ✔️ آیت میں فتنۂ ارتداد کا مقابلہ اور خاتمہ کرنے والے حضرت ابوبکرؓ ✔️ تدلیس در کلام افضل المرسلین ﷺ کے لزوم کی نوعیتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا