ٓخُطباتِ خلافت | خُطبہ 64 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ زمر تا حم السّجدۃ
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 64:فصل ششم تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ زمر تا حٰم السّجدۃ خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 8؍ رمضان المبارک 1446ھ / 9؍ مارچ 2025ء بوقت: ڈھائی بجے دوپہر بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ سورۃ الزمر کی آیت میں دنیا میں ’’حسنہ‘‘ (کامیابی) سے ہجرت کی طرف اشارہ اور مہاجرین اوّلین کی فضیلت کا بیان ✔️ حضرت مجاہدؒ کی روایت میں ’’أَرْضُ اللّٰہِ وَاسِعَۃً‘‘ کی تفسیر ✔️ ’’إِنَّکَ مَیِّتٌ وَإِنَّہُمْ مَیِّتُونَ ثُمَّ إِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُونَ‘‘ کی وضاحت سے متعلقہ روایات ✔️ ’’وَالَّذِی جَآئَ بِالصِّدقِ وَصَدَّقَ بِہٖ اُولٰٓئِکَ ہُمُ المُتَّقُونَ‘‘ کا مصداق ✔️ حضرت علیؓ نے ’’اَللّٰہُ یَتَوَفَّی الْاَنْفُسَ حِیْنَ مَوْتِہَا‘‘ الآیۃ کی حقیقت‘ حضرت عمرؓ سے بیان فرمائی ✔️ ’’قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِینَ أَسْرَفُوا عَلَیٰ أَنفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَۃِ اللّٰہِ‘‘ کا شانِ نزول ✔️ ’’مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‘‘ کی توضیح وتفسیر سے متعلق روایات ✔️ اللہ کے اسماء و صفات‘ کائنات کی چابیاں ہیں، الخیر الکثیر میں شاہ صاحبؒ کی مفصل بحث ✔️ ہر انسان کی تعلیم وتربیت اللہ کے اسمِ مربی کے تحت ہوتی ہے ✔️ ’’سبحانَ اللّٰہِ والحمدُ للّٰہِ ولا إلہَ إلا اللّٰہ واللّٰہُِ أکبرُ‘‘ تا ’’وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیرٌ‘‘ دس مرتبہ پڑھنے کی بدولت چھ نعمتوں کا حصول ✔️ سورۂ مؤمن میں ’’رجلِ مؤمن‘‘ کا قصہ اور مہاجرین سابقین‘ ان آیات کے مصداق؛ روایات سے مزید توضیح ✔️ حضرت عمرؓ کا ایک شخص کی خیر خواہی کے لیے سورۂ مؤمن کی ابتدائی آیات لکھ کر بھیجنا ✔️ جناتِ عدن کی تشریح، نیز مشرکین کی حضور ﷺ کی سخت ترین گستاخی اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کا دفاع ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ‘ سب سے زیادہ بہادر اور آپؓ کی ایک ساعت آلِ فرعون کے رجلِ مؤمن کی تمام عمر سے بہتر، حضرت علی المرتضیٰؓ کا قول ✔️ سورۂ حمٓ السجدۃ کی آیات میں مہاجرین اولین جماعتِ صحابہ کے بہتر ہونے کا ثبوت ✔️ سورۂ حمٓ السجدۃ کی آیات میں مشرکینِ مکہ کے اسلام قبول نہ کرنے سے متعلق روایات ✔️ ’’اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ‘‘ کا مصداق‘ بدری صحابہ کرامؓ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا