Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 62 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ الروم تا سورۃ الاحزاب

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 62 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ الروم تا سورۃ الاحزاب
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 62 فصل ششم تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ الروم تا سورۃ الاحزاب خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 5؍ رمضان المبارک 1446ھ / 6؍ مارچ 2025ء بوقت: ڈھائی بجے دوپہر بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ ✔️ سورۃُ الروم کے نزول کے پسِ منظر میں مؤمنین مہاجرین کی فضیلیت اور عالمی منظر نامے کے تناظر میں حضرت سندھیؒ کا مؤقف ✔️ ’’غلبت‘‘ اور ’’سیغلبون‘‘ میں اختلافِ قرأت، تفسیری فرق اور ان سے متعلقہ روایات ✔️ آیت سے خلافتِ خاصہ پر تعریض کے حوالے سے شاہ صاحبؒ کا استدلال، نیز روایتِ حفص کے تناظر میں حضرت سندھیؒ کی اہم تشریح ✔️ ’’یَوْمَئِذ یَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ‘‘ میں فرحت سے مراد فتحِ بیت المقدس ہے نہ کہ فتحِ بدر، تاریخی ترتیب سے مولانا سندھیؒ کی وضاحت ✔️ حضرت عمرؓ کے استفسار پر حضرت علیؓ کی ’’سبحان اللہ‘‘ کی لاجواب تشریح ✔️ حضرت مولانا عبداللہ لدھیانویؒ کے سوال پر حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ نے فرمایا کہ: ’’’حیرانی ہی وصول الی اللہ ہے‘‘ ✔️ آیات سورۂ لقمان میں مراتبِ سُعداء و اَشقِیاء کا بیان، نیز مہاجرین اوّلین کی فضیلت کی طرف اشارہ ✔️ آیات سورۂ الم السجدۃ میں کتابِ اوّل سے مراد ’’تورات‘‘ اور کتابِ ثانی سے ’’قرآن‘‘ مراد ہے ✔️ آیت میں علم البدیع کی اصطلاح‘ ’’صنعتِ استخدام‘‘ کا استعمال، نیز آیات کے سیاق وسباق میں مؤمنین مہاجرین کی عظمت وخلافت پر تعریض ✔️ آیات سورۂ الاحزاب کا غزوۂ احزاب کے موقع پر نزول؛ وعدۂ الٰہی کا پورا ہونا اور مؤمنین کی خوشی کی انتہا ✔️ خندق کھودنے کے موقع پر حضور ﷺ کی تین ضربین اور بین الاقوامی غلبے و فتوحات کی بشارتیں، نیز منافقین کے مرض کی نشان دہی ✔️ حضور ﷺ سے ازواجِ مطہرات کا خرچہ بڑھانے کا مطالبہ اور آیات کا نزول ✔️ حضور ﷺ کا حضرت اُمِ ہانیؓ کو پیغامِ نکاح سے متعلق روایات اور قرآنی قانون ✔️ آیتِ حجاب کے نزول سے متعلق روایات، نیز نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام سے متعلقہ مرویات ✔️ روایات کی روشنی میں ’’الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ‘‘ الآیۃ کے مصداق‘ حضرت عمر فاروقؓ نہیں تھے، بلکہ آپؓ مُعلِّم و مُؤدِّب تھے بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا