Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 59 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ آیات سورۃ بنی اسرائیل، کہف، مریم اور طہ

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 59 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ آیات سورۃ بنی اسرائیل، کہف، مریم اور طہ
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 59 فصل ششم تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ بنی اسرائیل، کہف، مریم اور طہ خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 2؍ رمضان المبارک 1446ھ / 3؍ مارچ 2025ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ سورہ بنی اسرائیل کی بقیہ آیات کی تشریح ✔️ ’’وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّہَارَ اٰیَتَیْنِ‘‘ الآیۃ سے حضرت علی رضی اللہ عنہٗ کی خلافت اور آئندہ اُمورِ خلافت کے اختلاف کی طرف اشارہ ✔️ ’’وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّہٖ سُلْطٰنًا‘‘ الآیۃ سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہٗ کی حکمرانی کی طرف اشارہ ✔️ آیت میں ’’مُدخَلَ صِدقٍ ومُخرَجَ صِدقٍ‘‘ اور ’’سُلطانًا نصیرًا‘‘ کے تناظر میں سیاست و حکومت کے قیام کی ضرورت و اہمیت ✔️ ولی اور نصیر کی تشریح، نیز سیاسی طاقت پیدا کرنے کے دو ذریعے ✔️ سورہ کہف کی آیات میں زہد کی تعلیم و آداب کا ذکر ✔️ حضور ﷺ کو فقرا مہاجرین اوّلین کی صحبت اختیار کرنے کا حکم؛ آیت کا پہلا مصداق ✔️ باقیاتِ صالحات سے مراد؛ کلماتِ توحید وتمجید ✔️ سورہ مریم کی آیت سے مراد جماعت مہاجرین، نیز صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں اَفضلیت کا معیار ✔️ سورہ طہ کی آیات کی تفسیر کے تناظر میں مفوضہ ذمہ داری پر سوال کرنا‘ سنتِ موسوی ہے ✔️ شاہ صاحبؒ کی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ تعالیٰ سے چند سوالات کی لاجواب تشریح ✔️ آیت میں موسیٰ علیہ السلام کے منصبِ رسالت کی بابت شرح صدر پر اہم سوال ✔️ وزیر کی تین صفات اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اللہ سے درخواست ✔️ دعوتی عمل میں معاون کی ضرورت و اہمیت ✔️ حضرات شیخین: حضرت ابوبکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما حضور ﷺ کے وزیر ہیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا