Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت |خُطبہ 40 | زمانۂ شرّ و فساد کے شرعی اَحکام اور شہادتِ عثمانؓ کے بعد کے عجیب واقعات

خُطباتِ خلافت |خُطبہ 40 |  زمانۂ شرّ و فساد کے شرعی اَحکام اور شہادتِ عثمانؓ کے بعد کے عجیب واقعات
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 40: فصل پنجم: احادیثِ نبویہؐ کی روشنی میں زمانۂ شرّ و فساد کے شرعی اَحکام اور شہادتِ عثمانؓ کے بعد کے عجیب واقعات خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 22؍ رمضان المبارک 1445ھ / 2؍ اپریل 2024ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور بوقت: آج دوپہر ڈھائی بجے ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ▪️ زمانہ شر و فِتَن کے پندرہ شرعی احکام اور مصلحتیں ▪️ (1 غیر مستحقِ حکومت کے تسلط کی صورت میں شرعی احکام میں اس کی اطاعت کرنے کی ضرورت ▪️ قانونی نظام کی پابندی کی اہمیت، تبدیلی معاشرہ و انقلاب نظام کا درست مفہوم اور انقلابی کے کرنے کے کام ▪️ (2 نافذ شدہ حکومتی احکامات کے خلاف خروج اور بغاوت کی صورت میں انتشار کی ممانعت، نیز سیاست اور نظم و ضبط کا باہمی تعلق ▪️ حکمران کے کفر و فسق اور ظلم کو دلائلِ شرعیہ سے ثابت کرنا ضروری ▪️ حضرت یحییٰ علیہ السلام اور نبی کریم ﷺ کا اپنی جماعت کو پانچ پانچ نصیحتیں ▪️ سمع و طاعت کی اہمیت اور نظم و ضبط توڑنے کی سخت وعید ▪️ (3 حکمران کی بیعت اور اتھارٹی کے قیام کے بعد متوازی خلافت کے دعوے دار شخص اور خروج کرنے والے کا حکم ▪️ (4 فتنے کے زمانے میں حکمرانوں کا نمازوں میں تاخیر کرنا اور شرعی حکم ▪️ (5 زکوٰۃ کی وصولی میں ظلم و تعدی کرنے والے عاملین اور شرعی حکم ▪️ (6 فتنے کے زمانے میں اجتماعی جدوجہد کی طاقت نہ رکھنے والے کے لیے انفرادی عبادات میں مشغول رہنا مطلوب ▪️ (7 شہری زندگی اختیار کرنے پر بیعت اور پُر فتن دور میں عوام الناس کے لیے بادیہ نشینی اختیار کرنا جائز ▪️ (8 فتنے کے زمانے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے متعلق شرعی حکم ▪️ (9 حکمرانی کے لیے قریش کی باہم لڑائی کی صورت میں مالِ غنیمت میں سے حصہ نہ لینے کا حکم ▪️ (10 فتنے کے زمانے میں بادشاہوں کی صحبت سے احتراز برتنے کا حکم ▪️ (11 فتنے کے زمانے میں حکمران کا حکم شرعی دلیل اور حجت نہیں ▪️ (12 فتنے کے زمانے میں قتال و جنگ کی ممانعت ▪️ (13 سنت پر عمل پیرا ہونے والے کا اجر و ثواب ▪️ (14 فتنے کے زمانے میں مر جانا زندہ رہنے سے بہتر: حدیث کا درست مفہوم ▪️ (15 ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل جہاد ▪️ فتنہ (شہادتِ عثمانؓ) سے قبل اور بعد کے حالات سے متعلق وقائعِ عجیبہ ▪️ فتنے کا اخبارِ اہل کتاب میں ذکر پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute