خُطباتِ خلافت | خُطبہ 28 | عشرۂ مبشرہ و مُکثِرین اصحابِ نبیؐ کی مسانید کی روشنی میں سیاسی آراء
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 28: خلافتِ راشدہ کی حقّانیّت اور لوازمات؛ عشرۂ مبشرہ و مُکثِرین اصحابِ نبیؐ رضی اللہ عنہم کی مسانید کی روشنی میں بنیادی اُمور (سیاسی آراء) کی وضاحت خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 8؍ رمضان المبارک 1445ھ / 19؍ مارچ 2024ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ▪️ مسانیدِ حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ و حضرت معاذ بن جبلؓ سے خلافتِ خاصہ کی حقانیت کا ثبوت ▪️ مسلمانوں کی حکومت کے چار اَدوار اور شاہ صاحبؒ کی تشریح ▪️ حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ کا حضرت ابو بکرؓ کی خلافت پر استدلال ▪️ حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ سے روایات میں عشرۂ مبشرہ صحابہؓ کو جنت کی بشارت ▪️ حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ کا خلیفہ منتخب کرنے کا عمل ▪️ حضرت زبیر بن عوامؓ کا حضرت ابوبکرؓ کی خلافت کا قائل ہونا اور ان کی افضلیت اور استحقاقِ خلافت کو تسلیم کرنا ▪️ حضرت طلحہ بن عبیداللہؓ کا حضرت عمرؓ و حضرت عثمانؓ کی فضیلت کا اقرار کرنا ▪️ مسانیدِ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ؛ حضرت عمر فاروقؓ کا رُعب و دبدبہ اور مقام و مرتبہ ▪️ حضرت سعدؓ کا حضرت عثمانؓ کے خلاف خروج و بغاوت سے علاحدگی اختیار کرنا ▪️ مسانیدِ حضرت سعید بن زیدؓ میں عشرۂ مبشرہ صحابہؓ کے لیے جنت کی بشارت ▪️ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایات میں شیخینؓ کے لیے جنت کی بشارت اور خلفاء کی فضیلت ▪️ حدیثِ خیر القرون: قرن کا معنی و مفہوم اور سیاست و اخذِ حدیث دونوں میں مراد مختلف ▪️ مسانیدِ حضرت عبداللہ بن عمرؓ میں قریش کی خلافت، ترتیبِ خلافت کے مطابق خلفاء کی افضلیت ▪️ حضرت علیؓ کے تین نمایاں اُمور ▪️ حضرت عثمانؓ کو مظلوماً شہید کیا گیا ▪️ حضرت ابن عمرؓ کا فتنۂ شہادتِ حضرت عثمانؓ کے زمانے میں علاحدگی اختیار کرنا https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute