الفوز الکبیر | 09 | الفوز الکبیر کے بابِ 04 کے بقیہ مضامین کا مطالعہ | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
دُروسالفوز الکبیر فی اصول التفسیر از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ (قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف) درس : 9️⃣ قرآن حکیم کے روایتی تفسیری اسالیب و مناہج کا تحلیل و تجزیہ اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے منفرد اُسلوبِ تفسیر کی خصوصیات؛ الفوز الکبیر کے بابِ چہارم کے بقیہ مضامین کا مطالعہ مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:00 آغاز درس 0:18 گزشتہ درس کے مضامین کا خلاصہ 2:06 اخذ و استنباط و توجیہات میں فقہا کے منہج پر کتبِ تفاسیر کا جائزہ 7:31 اخذ و استنباط کے حوالے سے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے جامع منہج کی روشنی میں اختلافِ فقہا کا تجزیہ 25:51 فقہ میں فنِ ’’توجیہ‘‘ کی تعریف و اہمیت اور جمہور کی توجیہ کا اعتبار 35:10 علومِ خمسہ کی تفسیر میں صحابہ کرامؓ میں کثرتِ توجیہ کا اُسلوب اور اس کی تطبیق 49:07 ذات و صفات کے حقائق اور تاویلِ متشابہات میں غلو پر مبنی طریقۂ تفسیر اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا نکتہ نظر 55:10 لغت و ادب اور نحو (عربی گرائمر) کا منہجِ تفسیر اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا مؤقف 1:00:39 علم المعانی و البیان کے ذوق پر لکھی گئی تفاسیر کا تحلیل و تجزیہ 1:02:14 علمِ فنِ تفسیر اور صوفیائے کرام کے اشارات و اعتبارات 1:09:53 علمِ فنِ اعتبار کی اہمیت و حقیقت اور اس کے واضعِ اول 1:24:45 علمِ غریب القرآن کی بحث اور قرآنی غرابت کا حل سُوَر و آیات کے تناظر میں 1:34:58 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فنِ تفسیر میں پانچ وہبی علوم 1:44:54 حروفِ مقطعاتِ قرآنیہ کے مطالب و مفاہیم کا ایک اہم وہبی علم 1:47:27 الفوز الکبیر اور امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی جامع قرآن فہمی اور ولی اللّٰہی فکر کے علما کی خدمات پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/