الفوز الکبیر | 05 | علم الاحکام کے اِثبات کے لیے تذکیراتِ ثلاثہ | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
دُروسالفوز الکبیر فی اصول التفسیر از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ (قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف) درس : 5️⃣ علم الاحکام کے اِثبات کے لیے قرآن حکیم میں تذکیراتِ ثلاثہ؛ ✍️ 1۔ ماضی کے واقعات سے علم الاحکام پر عمل پیرا لوگ یا اس کے منکرین کے لیے سبق ✍️ 2۔ اللہ تعالیٰ کے انعامات کے ضمن میں احکامِ شریعت پر عمل پیرا ہونے کی دعوت ✍️ 3۔ علم الاحکام پر صحیح عمل کرنے پر جنت کے انعام اور بے عملی اور بدعملی کی صورت میں جہنم کے عذاب کی تنبیہ مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:00 سابقہ چار دُرُوس کا خلاصۂ کلام ✔️ تذکیراتِ ثلاثہ کی توضیح و تشریح ✔️ 1۔ تذکیر بآلاء اللہ کا علم سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ودیعت دیا گیا ✔️ 2۔ تذکیر بایام اللہ کا علم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ متعارف ہوا ✔️ 3۔ تذکیر بالموت و ما بعد الموت کے علم سے حضور اقدس ﷺ نے روشناس کرایا ✔️ انعاماتِ الٰہیہ اور خالق و مخلوق کے رشتے کے ضمن میں قرآن حکیم کا اندازِ بیان عام انسانیت کے لیے ہے ✔️ قرآن حکیم نے صفاتِ الٰہی کے تعارُف کے لیے ’’اس ذات جیسا کوئی نہیں‘‘ کے نظریے کی اساس پر کامل انسانی صفات کی تعبیر اختیار کی ہے ✔️ اللہ تعالیٰ کے اَسما و صفات توقیفی ہیں ✔️ علم تذکیر بایام اللہ کی تعریف اور ان کے بیان میں قرآن کا اسلوب ✔️ قصصِ قرآنی سے مقصود اِصلاحِ نفوس اور تعمیرِ معاشرے کے لیے تذکر و عبرت ہے، محض غیر مانوس قصہ خوانی نہیں ہے ✔️ قرآن میں قصص مکمل ذکر نہ کرنے کی اَساسی حکمت کی توضیح و تشریح ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ مکرر ذکر کرنے کی حکمت ✔️ سورت کے مضامین کے پسِ منظر میں قرآنی قصص کا اجمال و تفصیل ✔️ قرآن میں سولہ قصے ایسے ہیں جو صرف ایک یا دو مرتبہ بیان ہوئے ہیں ✔️ قصصِ قرآنی کے علم کے مقاصدِ اربعہ ✔️ علم التذکیر بالموت و ما بعد الموت کی حقیقت ✔️ علم الاحکام پر بنیادی گفتگو ✔️ مباحث الاحکام کی بنیاد‘ ملتِ ابراہیمی ہے ✔️ علم الاحکام کا ایک دائرہ‘ عرب قوم کے پسِ منظر میں قومی انقلاب کا اعتبار اور دوسرا دائرہ‘ بین الاقوامی تناظر میں شریعت کے احکامات کا اطلاق ✔️ احکامِ شریعت پُرحکمت اور معتبر مصلحت پر مبنی ہیں ✔️ قرآن میں مجمل احکام کی حدیث نبوی ﷺ سے توضیح و تشریح کا خلاصہ ✔️ علم الاحکام کا ایک حصہ حضور ﷺ سے کیے گئے سوالات کے جوابات کے ذریعے متعین ہوا ✔️ قرآن حکیم کی جن آیات میں جس قصے پر تعریض ہے، اس کی توضیح ضروری ہے ✔️ قرآن حکیم کی کوئی آیت علومِ خمسہ کے دائرے سے خارج نہیں ہے پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/