Daroos Al Fouz Al Kabir

الفوز الکبیر | 03 | یہود کے فرسودہ اَفکار و خیالات کا تحلیل و تجزیہ | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

الفوز الکبیر | 03 | یہود کے فرسودہ اَفکار و خیالات کا تحلیل و تجزیہ | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
دُروس الفوز الکبیر فی اصول التفسیر از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ (قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)درس : 3️⃣ قرآن حکیم کا فاسد مذہبی گروہوں سے مباحثہ؛ یہود کے فرسودہ اَفکار و خیالات کا تحلیل و تجزیہ اور آج کے دور میں ان افکار ونظریات اور اعمال کا اطلاقی نمونہ مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:00 آغاز درس ✔️ یہود کے مسخ شدہ علوم و اَفکار پر معاشرے کی صالح تشکیل خارج از امکان ہے ✔️ یہود اور اُن پر نازل شدہ کتاب تورات (بائبل کا عہدِ قدیم) کا تعارف ✔️ یہود کی آٹھ علمی خرابیاں و گمراہیاں ✔️ 1۔ مقدس مذہبی کتاب کے احکامات میں تحریف ✔️ کتبِ سابقہ میں تحریفِ لفظی کے متعلق امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا منفرد مؤقف ✔️ تحریفِ معنوی کی تعریف اور چند مثالیں ✔️ تحریفِ معنوی کے متعلق امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی رائے ؛ محقق اہلِ علم کی نظر میں ✔️ قرآن حکیم کلام اللہ ہے، اس کے الفاظ اور معانی مُنزَّل مِنَ اللّٰہ ہیں ✔️ کتبِ سابقہ پر کتاب اللہ کا اطلاق یا کلام اللہ کا؟ ✔️ 2۔ تورات کی آیات کا کِتمانِ(عوام الناس سے چھپالینا) ✔️ کِتمانِآیات کے اسباب؛ جھوٹی شہرت کی حفاظت ✔️ کِتمانِ آیت اور حضرت عبداللہ بن سلام کا واقعہ ✔️ حضور ﷺ کی نبوت سے متعلق تورات کی آیت کو یہود کی طرف سے چھپانے کا پسِ منظر ✔️ 3۔ خود ساختہ آیات کو تورات میں شامل کرنا ’’افتراء علی اللہ‘‘ کا نمونہ ہے ✔️ یہود کے علماء ومشائخ میں ’’افتراء‘‘ کا بنیادی سبب؛ تشدد (شدت پسندی) و تعمق (انتہاء پسندی) ✔️ صوفیائے کرام کے ہاں قلتِ طعام اور قلتِ نوم کا تصور؛ قرار واقعی حیثیت کی توضیح و تشریح ✔️ من پسندی اور سِفلی خواہشات کو دین قرار دینا ✔️ مفاداتی اجتہادات اور انحرافی استنباطات کو شرعی حیثیت دینا ✔️ تحریف، کِتمان اور افتراء کے مفاسد کو الگ الگ عنوان کے ساتھ بیان کرنا، امام شاہ ولی اللہؒ کا علمی کمال و کارنامہ ہے ✔️ 4۔ تورات کی آیات کے احکامات پر عمل درآمد میں تقصیر ( پس و پیش کرنا) کا ارتکاب اور اس کے اسباب و وجوہات ✔️ بدی و پستی پر اُبھارنے والے نفس (امارہ) کی اتباع و پیروی کے نقصانات ✔️ اوہام و ظنون کی بنا پر غلط تاویلات کی ترویج و اشاعت ✔️ 5۔ فرقہ وارانہ بنیادوں پر فاسد یہودی عصبیت کا فروغ ✔️ 6۔ نبی اکرم ﷺ کی رسالت کا انکار ✔️ 7۔ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی، طعن و تشنیع اور اللہ کی جناب میں غلط الزامات اور ان کے اسباب و وجوہات ✔️ نبی ﷺ کی بعثت کا بنیادی مقصد؛ فرسودہ نظام کا خاتمہ اور ’’اصول البر و الاثم‘‘ پر مبنی عادلانہ سماجی نظام کا قیام ✔️ نبوی سیاست اور نظریۂ نیشنل ازم کی توضیح ✔️ 8۔ یہود میں بخل، لالچ، مال پرستی جیسی سماج دشمن بداَخلاقیاں ✔️ آج کے دور میں فاسد یہودی خصلتوں کا نمونہ؛ مسلمانوں کے علمائے سو (مفاد پرست علمی مذہبی طبقہ) ہیں پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/