کسی رضاعی بھائی سے نکاح جائز نہیں ہے

Category
Suckling
Question

ایک خاتون (الف)  نے دوسری خاتون (ب) کی چھوٹی بچی (لڑکی) کو ایک دفعہ دودھ پلایا اب اس لڑکی کا نکاح اُسی خاتون کے کن بیٹوں سے جائز ہے اور کن سے نہیں؟ میں نے یہ سنا ہـے کہ جو بیٹے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور لڑکی سے عمر میں بڑے ہیں اُن سے لڑکی کا نکاح جائز ہے جبکہ اُس لڑکی کے ہم عمر یا چھوٹے لڑکوں سے نکاح جائز نہیں کیا یہ مسئلہ اسی طرح ہے؟ یا پھر خاتون (الف) کے چھوٹے بڑے سب بیٹوں سے نکاح جائز نہیں؟


​​​​​

Answer

​​الجواب حامداً مصلیا ومسلما

صورت مسئولہ میں وہ لڑکی جس نے خاتون (الف) کا دودھ پیا اس کے لیے اس خاتون کے تمام بیٹے رضاعی بھائی ہیں ان میں سے کسی کے ساتھ بھی چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے اس کا نکاح جائز نہیں ہےـ

​فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​​

Venue
Burewala
Date & Time
Jul 23, 2025 @ 12:20PM
Tags
No Tags Found