والدین کی بات کس حد تک ماننا ضروری ہے

Category
Rights and Social Etiquette
Question


کیا ہمیں ہر چیز میں والدین کا حکم ماننا لازمی ہے؟ جیسا کہ میرے والدین پڑھے لکھے نہیں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ساتھ والی یونیورسٹی میں پڑھ لو، حالانکہ میرا ایڈمیشن بہت بڑی یونیورسٹی میں ہو رہا ہے لیکن وہ بہت دور ہے ہمارے گھر سے، تو کیا ہمیں ان کی ہر بات ماننی چاہیے یا نہیں؟​

Answer


الجواب حامداً و مصلیاً و مسلما

اولاد پر ان تمام امور میں والدین کی اطاعت ضروری ہے جن کی بجا آوری میں شریعت کا کوئی حکم پامال نہ ہوتا ہو۔ والدین اگر پڑھے لکھے نہ بھی ہوں، تب بھی ان کا تجربہ اور خیال قابل احترام ہے۔ گھر سے زیادہ فاصلے پر یونیورسٹی اگر واقعی تعلیمی حوالے بہتر اور مستقبل کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے اور والدین کی خدمت کے لیے گھر میں اور افراد بھی موجود ہوں تو پیار اور ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے والدین کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے ورنہ گھر سے دوری مالی، سفری، اور رہائشی مسائل کا سبب بن سکتی ہے اور والدین کی فکر اس معاملے میں درست ہے۔

فقط والله تعالیٰ اعلم بالصواب

Venue
خانپور
Date & Time
Jun 23, 2025 @ 06:34AM
Tags
No Tags Found