Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0081
Question
نکاح میں عام طور پر مہر دو طرح کا مقرر کیا جاتا ہے، معجل: جو فوری ادا کیا جاتا ہے اور مؤجل (غیر معجل)، جس کا ادا کرنا فوری طور پر ضروری نہیں ہوتا، قابل دریافت امر یہ ہے کہ مہر غیر معجل کی ادائیگی کا مطالبہ عورت کی طرف سے کس وقت درست ہوگا، کیا رُخصتی کے بعد عورت ہر وقت مطالبے کا حق رکھتی ہے یا یہ مطالبہ طلاق و وفات تک مؤخر ہو سکے گا؟
Answer
مہر غیر معجل کی دو صورتیں ہیں، ایک تو یہ ہے کہ ادائیگی کا کوئی وقت مقرر کر دیا جائے، مثلاً ایک سال بعد یا دو سال بعد وغیرہ، جس کا مطالبہ اس مدت کے بعد کیا جا سکے گا، اور دوسری صورت یہ ہے کہ مہر غیر معجل (مؤجل) کا وقت بالکل متعین نہ کیا جائے، اس کا مطالبہ صرف طلاق یا موت کے وقت ہی ہو سکتا ہے اور ہمارے عرف میں مؤجل (غیرمعجل) غیر متعین مدت کے معنی میں لیا جاتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب
Venue
Lahore
Date & Time
Aug 25, 2025 @ 06:15PM
Tags
No Tags Found