Category
Question
سرکاری ٹھیکوں میں عام رواج ہے کے جب بل پاس کرنے کا وقت آتا ہے تو افسر دستخط تب کرتا ہے جب تک اس کو رشوت نہ دی جائے۔ کیا آج کل کے حالات میں جہاں ہر محکمہ میں رشوت کے بغیر اپنے حق کے پیسے نہیں ملتے، ایسی صورتحال میں شرعی حکم کیا ہوگا؟
Answer
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً
سرمایہ داری نظام کی اسلام مخالف اور انسانیت دشمن قباحتوں میں سے ایک یہ بھی کہ ایک عام انسان کے لیے اپنے جائز حقوق کا حصول بھی رشوت کے بغیر ممکن نہیں ہوتا اسی معاشرتی ناسور کی وجہ سے لوگوں کو اپنا جائز حق لینا بھی خاصا دشوار ہوگیا ہے۔ صورت مسئولہ میں اپنے حق کے حصول کے لیے حتی الامکان دوسرے جائز ذرائع استعمال کیے جائیں البتہ اگر قانونی تقاضے پورے کرنے اور اپنا حق ثابت ہونے کے باوجود بھی رشوت دیے بغیر اپنے حق کا حصول ممکن نہ ہو تو ایسی مجبوری کی حالت میں اس ممنوع کام کے ارتکاب کا وبال ، غلط سسٹم کے ذمہ داروں کے سر ہوگا، غیر شرعی امور کو دلی طور پر غلط سمجھتے ہوئے توبہ و استغفار کے اہتمام کے ساتھ حرام نظام کے خلاف جدوجہد بھی ضروری ہے۔
فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب