Category
Zakat
Fatwa Number
0003
Question
کسی شخص نے 20 لاکھ کی کمیٹی ڈالی ہے کہ جیسے ہی نکلے گی بچوں کے لیے گھر خریدوں گا۔ اب دوسرے ماہ ہی اس کی کمیٹی نکل آئی جب کہ 20 لاکھ اسے اۤئندہ 40 ماہ میں ابھی چکانا ہے ۔ کیا ان 20 لاکھ پر اس شخص پر زکوٰۃ لاگو ہوتی ہے۔
ولسلام
ظفرالدین، لاڑکانہ
Answer
الجواب باسم ملھم الصدق والصواب
صاحبِ نصاب وہ شخص ہے جس کے پاس موجود رقم یا سرمایہ اس کی بنیادی حاجات اور قرض کے علاؤہ ہو۔ صورت مسئولہ میں اس شخص کے پاس 20لاکھ روپے بطور قرضہ ہے ، جو ہر ماہ مخصوص مقدار میں اس نے واپس کرنا ہے ۔ اس لئے اس رقم پر زکوٰۃ واجب نہیں ۔
واللہ اعلم باالصواب
Venue
لاڑکانہ
Date & Time
Sep 24, 2023 @ 06:11PM