بغیر اطلاع اور اجازت کے وڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

Category
Etiquettes
Fatwa Number
0017
Question

السلام علیکم ورحمۃاللّٰہ وبرکاتہ

بغیر اطلاع اور اجازت کے ویڈیو کال کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جبکہ ویڈیو کال ان ہوتے ہی بندہ کسی غیر کے گھر میں گھس جاتا ہے، تو بغیر اذن کے وڈیو کال کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

Answer

الجواب وبالله التوفیق
جس صاحب کے پاس ویڈیو کال آئے، وہ باخبر ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو کال ہے، جس کے رد وقبول، دونوں کا وہ مجاز ہے، اس کو اٹنڈ (وصول) کرنا، اپنی مرضی سے دوسرے کو اپنے ماحول سے باخبر کرنے کی اجازت ہے، نیز یہ بھی گنجائش ہوتی ہے کہ وہ کیمرہ بند کرکے، مثلا کیمرہ کے سامنے ہاتھ رکھ کر اس کو اٹنڈ کرے، جس سے اس کی رازداری محفوظ رہ سکتی ہے، اس لیے صورت مسئولہ، بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے والے مسئلہ سے مختلف ہے۔

Venue
Lahore
Date & Time
Feb 06, 2024 @ 12:24PM