Category
Fatwa Number
Question
چارسدہ میں اکٹر دن کے وقت کچھ نامعلوم لوگ گھروں میں مفت مصاحف تقسیم کرتے ھیں۔ اس پر فتن دور میں ایسا عمل قادیانی بھی کر سکتے ھیں تو سوال یہ ہے کہ اگر قادیانیوں کے پرنٹ شدہ مصاحف کی اگر کوئی نشانیاں بتا دی جائیں تو اس کا سدباب کرنے کے لئے اقدامات کر سکیں ۔
Answer
لجواب حامداً ومصلیا ومسلما :
پاکستان میں قرآن کریم کی طباعت یعنی چھاپنے کے حوالے سے باقاعدہ قانون موجود ہے جو بھی شخص یا ادارہ قرآن پاک کی طباعت کرکے اسکی اشاعت کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے قانون کے مطابق حکومت سے اجازت لینا لازمی ہوتی ہے ورنہ اسکے خلاف قانون کاروائی ہوتی ہے اسلیے قرآن کریم کی غلط طباعت کے چانس بہت کم ہیں لیکن پھر بھی اگر کہیں شک ہو تو کسی پختہ حافظ یا قابل عالم دین کو دیکھا کر تسلی کر لی جائے اور قرآن حکیم جو حکومت کے منظور شدہ بورڈ سے تصدیق شدہ وہی خرید کیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب